Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت سیمی فائنل میں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت سیمی فائنل میں

میلبورن، 06 نومبر ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رن سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ اب ہندوستان کا مقابلہ 10 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہوگا جب کہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ 9 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں پاکستان سے ہوگا۔

زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے سوریہ کمار یادو (61 ناٹ آو¿ٹ) اور کے ایل راہل (51) کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 186 رن بنائے۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 17.2 اوور میں 115 رن پر ڈھیر ہوگئی۔

187 رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی زمبابوے کی ٹیم کے بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے ڈھیر ہوگئے۔ ارشدیپ اور بھونیشور کمار نے زمبابوے کا آغاز خراب کر دیا، ٹیم دوبارہ اس سے سنبھل نہ سکی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 34 اور ریان برل نے 35 رن بنائے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن اشون نے 3، محمد سمیع اور ہاردک پانڈیا نے 2-2 اور بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور اکسر پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرنے والی بھارتی ٹیم کی شروعات خراب رہی اور چوتھے اوور میں 27 کے مجموعی اسکور پر کپتان روہت شرما 15 رن بنا کر بلیسنگ موجر بانی کا شکار ہو گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے کے ایل راہل کے ساتھ کھیلا اور ٹیم کے اسکور کو 87 رن تک لے گئے۔ اسی اسکور پر 26 رن پر سین ولیمز کا شکار بنے۔ کوہلی کے آو¿ٹ ہونے کے کچھ دیر بعد کے ایل راہل 51 رن کی شاندار ففٹی بنانے کے بعد سکندر رضا کا شکار بن گئے۔ راہل کے بعد بلے بازی کے لیے آئے پنت زیادہ کچھ نہ کر سکے اور صرف 3 رن بنا کر سین ولیمز کا دوسرا شکار بن گئے۔

تاہم ایک طرف سے سوریہ کمار یادو نے تیز بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 20ویں اوور میں ہاردک پانڈیا 18 رن بنانے کے بعد رچرڈ ناگروا کا شکار بن گئے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رن بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رن بنائے۔ سوریا نے اس دوران 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز نے 2، رچرڈ ناگروا، بلیسنگ مجربانی اور سکندر رضا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments