Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsہریانہ میں علاقائیت کی سیاست کا خاتمہ،وزیر اعلیٰ اب پوری ریاست کا:...

ہریانہ میں علاقائیت کی سیاست کا خاتمہ،وزیر اعلیٰ اب پوری ریاست کا: امت شاہ

منوہر حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر فرید آباد میں جن اتھان ریلی کا انعقاد ،ہڈا کے تھری ڈی ماڈل کو کانگریس نے ملک میں لاگو کیا تھا

فرید آباد، 27 اکتوبر

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بی جے پی نے گزشتہ آٹھ سالوں میں ہریانہ سے علاقائیت کی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پہلی بار کسی خاص علاقے کے نہیں بلکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو ہریانہ میں منوہر حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے کے موقع پر فرید آباد میں منعقدہ ’جن اتھان‘ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہریانہ میں سرسہ یا روہتک کے وزرائے اعلیٰ ہوتے تھے، لیکن گزشتہ آٹھ سالوں سے ہریانہ کوہریانہ کا وزیر اعلیٰ ملا ہے۔ امت شاہ نے منوہر حکومت کے کاموں پر وزیر اعلیٰ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سالوں میں ہریانہ میں سیاست کے معنی بدل گئے ہیں۔ ہریانہ کی طرف سے نافذ کردہ اسکیموں کو پورے ملک نے اپنایا۔

اس سے پہلے ہڈا حکومت نے ہریانہ میں تھری ڈی ماڈل قائم کیا تھا جسے کانگریس نے پورے ملک میں نافذ کیا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہڈا حکومت نے ہریانہ میں درباری، داماد اور ڈیلر کے لیے کام کیا۔ کانگریس نے اس ماڈل کو ملک میں نافذ کیا۔ بی جے پی نے اقتدار میں آنے کے بعد اقربا پروری کی سیاست کا خاتمہ کیا۔ امت شاہ نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں ملک میں فروخت ہونے والی ہر دوسری کار ہریانہ میں بنی ہے۔ 2014 سے پہلے ہریانہ سافٹ ویئر کی برآمدات کے معاملے میں کہیں نہیں تھا، لیکن آج یہ ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ہریانہ کو ملک کی ترقی کا ماڈل بتاتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ سونی پت میں بننے والی ریل کوچ فیکٹری میں وندے بھارت ٹرین بہت جلد تیار کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال کی پیٹھ پر تھپتھپا تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے نوکریوں اور ٹرانسفر انڈسٹری میں بدعنوانی کو روک دیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ ہریانہ کی گزشتہ 50 سال کی حکومت ایک طرف اور منوہر لال کی آٹھ سال کی حکومت ایک طرف۔ ترقی کے معاملے میں آج بی جے پی کا بڑا ہاتھ ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ منوہر لال، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو، مرکزی وزیر مملکت کرشن پال گرجر، نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ، بی جے پی صدر اوم پرکاش دھنکھڑ سمیت کئی لیڈروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments