Sunday, March 24, 2024
الرئيسيةNewsاندور میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اندور میں راہل گاندھی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

اندور، 18 نومبر

۔ بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کو اندور پہنچنے پر بم اے اڑا دینے کی دھمکی ملی ہے۔ جونی اندور تھانہ علاقے میں ایک مٹھائی کی دکان پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ مقامی پولیس اور کرائم برانچ خط چھوڑنے والے شخص کی تلاش میں ہیں۔ پولیس آس پاس نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کودیکھ کرملزم کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق شہر کے جونی اندور تھانہ علاقہ میں واقع مٹھائی کی دکان پر ایک نامعلوم شخص مذکورہ دھمکی آمیز خط چھوڑ گیا تھا، جسے دکان چلانے والے نے جمعہ کی صبح پولیس کے حوالے کر دیا۔ خط میں اندور کے خالصہ کالج بھارت جوڑو یاترا کے تحت راہل گاندھی کے رکنے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ڈی سی پی (انٹلیجنس) رجت سکلیچا نے دھمکی بھرا خط موصول ہونے کی تصدیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خط اجین سے آیا ہے۔ بھیجے گئے خط میں ایک ایم ایل اے کے نام کا ذہونا بتایا گیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ 1984 میں پورے ملک میں شدید فسادات ہوئے۔ سکھوں کا قتل عام کیا گیا۔ اس ماہ اندور میں مختلف مقامات پر خوفناک بم دھماکے ہوں گے۔ پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ بہت جلدہی راہل گاندھی کے اندور دورے کے وقت کمل ناتھ کو بھی گولی مار دی جائے گی۔ راہل گاندھی کو بھی راجیو گاندھی کے پاس بھیج دیا جائے گا۔ نومبر کے آخری ہفتے میں پورا اندور بم دھماکوں سے لرز اٹھے گا۔ راجواڑہ کو خاص نشانہ بنایا جا ئے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی اور یہاں سے یاترا 24 نومبر کو اندور پہنچے گی۔ اس دوران راہل گاندھی 24 نومبر کو خالصہ کالج کے اسٹیڈیم میں رات آرام کریں گے۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ میں کسی شرارتی عنصر کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments