Sunday, April 14, 2024
الرئيسيةNewsآج سے جی 20 کےصدر کے طور پر ہندوستان کی میعاد کا...

آج سے جی 20 کےصدر کے طور پر ہندوستان کی میعاد کا آغاز :مودی

نئی دہلی، یکم دسمبر  ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان آج سےجی-20 صدارت کی اپنی اننگز شروع کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہجی-20 کی ہندوستان کی صدارت دنیا میں اتحاد کے عالمگیر جذبے کو فروغ دینے کی سمت کام کرے گی۔ لہذا ہمارا تھیم – “ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل”۔

ایک بلاگ پوسٹ میں، وزیراعظم نے جی-20 کے پچھلے 17صدور کے ذریعہ پیش کئے گئے اہم نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانا، بین الاقوامی ٹیکسوں کو معقول بنانا اور مختلف ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنا سمیت متعدد اہم نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کامیابیوں سے مستفید ہوں گے اور یہاں سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان مجموعی طور پر انسانیت کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنیادی ذہنیت کی تبدیلی کو متحرک کرسکتا ہے۔ مودی نے کہا، ”ہمارے حالات صرف ہماری ذہنیت کو تشکیل دیتے ہیں۔ پوری تاریخ میں انسانیت کا فقدان رہا ہے۔ ہم نے محدود وسائل کے لیے جدوجہد کی کیونکہ ہماری بقا کا انحصار دوسروں کو ان وسائل سے محروم کرنے پر تھا۔ مختلف نظریات، خیالات اور شناختوں کے درمیان تصادم اور مقابلہ معمول بن گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا اب بھی اسی زیرو سم مائنڈ سیٹ میں پھنسی ہوئی ہے۔ ہم اسے اس وقت دیکھتے ہیں جب مختلف ممالک علاقے یا وسائل کے لیے آپس میں لڑتے ہیں۔ ہم یہ اس وقت دیکھتے ہیں جب ضروری اشیاء کی سپلائی کو ہتھیار بنایا جاتا ہے۔ ہم اسے اس وقت دیکھتے ہیں جب چند افراد کی طرف سے ویکسین کا ذخیرہ کیا جاتا ہے، حالانکہ اربوں لوگ بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “کچھ لوگ بحث کر سکتے ہیں کہ تصادم اور لالچ انسانی فطرت ہے۔ میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اگر انسان فطری طور پر خودغرض ہیں، تو اتنی روحانی روایات کی پائیدار اپیل کی وضاحت کیسے کی جائے جو ہم سب میں بنیادی یکجہتی کی وکالت کرتی ہیں؟”

ایسی ہی ایک روایت ہندوستان میں رائج ہے کہ تمام جاندار اور یہاں تک کہ غیر جاندار چیزیں بھی انہی پانچ بنیادی عناصر یعنی زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان سے بنی ہیں۔ ان عناصر کی ہم آہنگی — ہمارے اندر اور یہاں تک کہ ہمارے درمیان — ہماری جسمانی، سماجی اور ماحولیاتی بہبود کے لیے ضروری ہے۔

وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی جی20 صدارت کا تھیم – “ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل” صرف ایک نعرہ نہیں ہے۔ یہ انسانی حالت میں حالیہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھتا ہے جن کی تعریف کرنے میں ہم اجتماعی طور پر ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا، “ہندوستان اس مجموعی دنیا کا ایک مائیکرو سم ہے جہاں دنیا کی آبادی کا چھٹا حصہ رہتا ہے اور جہاں زبانوں، مذاہب، رسم و رواج اور عقائد کا ایک وسیع تنوع ہے۔” اپنی جی-20 صدارت کے دوران، ہم ہندوستان کے تجربے، علم اور ماڈل کو دوسروں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک ممکنہ سانچے کے طور پر پیش کریں گے۔

مودی نے مزید کہا، “ہماری جی-20 ترجیحات کا تعین نہ صرف ہمارے G-20 شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا، بلکہ گلوبل ساو¿تھ میں ہمارے ساتھی ممالک کے ساتھ بھی، جن کی آوازیں اکثر سنائی نہیں دیتی ہیں۔”

وزیر اعظم نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ہندوستان، اجتماعی فیصلہ سازی کی قدیم ترین روایات کے ساتھ تہذیب ہونے کے ناطے، دنیا میں جمہوریت کے بنیادی ڈی این اے میں حصہ ڈالتا ہے۔ جمہوریت کی ماں کے طور پر، ہندوستان کا قومی اتفاق رائے کسی حکم نامے سے نہیں، بلکہ کروڑوں آزاد آوازوں کو ایک ہم آہنگ آواز میں ملا کر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے۔ ہم نے قومی ترقی کو اوپر سے نیچے کی حکمرانی کی مشق نہیں بلکہ شہریوں کی زیر قیادت “عوامی تحریک” بنانے کی کوشش کی ہے۔

اپنی آنے والی نسلوں میں امید پیدا کرنے کے لیے، مودی نے کہا، ہم بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے لاحق خطرات کو کم کرنے اور عالمی سلامتی کو بڑھانے پر سب سے طاقتور ممالک کے درمیان ایماندارانہ بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کاجی-20 ایجنڈا جامع، اہم، کارروائی پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگا۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments