Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsبہار میں چوری کی انوکھی واردات ،چوروں نے ریل کا انجن ہی...

بہار میں چوری کی انوکھی واردات ،چوروں نے ریل کا انجن ہی اڑا لیا

پٹنہ، 25 نومبر ۔

بہار میں چوری کا ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل بہار کے برونی میں ٹرین کا انجن چوری ہوگیا۔ انجن چوری کرنے کے لیے چوروں نے سرنگ کھود کر چوری کی واردات کو انجام دیا۔ یہ سنسنی خیز معاملہ بھی انتہائی ڈرامائی انداز میں سامنے آیا ہے۔ مظفر پور میں 18 نومبر کو ریلوے پولیس اور اسپیشل ویجیلنس کی ایک ٹیم نے ایک کباڑ کی دکان پر چھاپہ ماری کی۔ اس دوران چھاپہ مار ٹیم کو چوری شدہ ریلوے انجن کے پرزے ملے۔ اس معاملے میں تین چور بھی پکڑے گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران چوروں نے سارے راز اگل دیے۔ یہ سن کر پولیس سے لے کر محکمہ ریلوے کے افسران تک کے ہوش اڑ گئے۔

واضح ہو کہ 18 نومبر کو ریلوے پولیس اور اسپیشل ویجیلنس کی ایک ٹیم نے مظفر پور میں چھاپہ ماری کی تھی۔ جس میں ریل کے انجن سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا تانبا اور ایلومینیم کا سکریپ برآمد ہوا۔ ٹیم نے صدر تھانہ کے علاقے گوبرساہی میں واقع ’ساہو برتن بھنڈار‘ کی دکان پر چھاپہ ماری کی تھی۔ چھاپہ ماری میں مظفر پور آر پی ایف کے علاوہ گڑھارا اور سون پور آر پی ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔ اس دوران تین چوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

جانچ میں پتہ چلا کہ برونی کے قریب گڑھرا ریلوے یارڈ میں خراب انجن ہے۔ جہاں سے ایک گینگ کے لوگ ریل کے انجن میں لگے تانبے کے تار اور ایلومینیم کے پرزے چوری کر کے بہار کے مختلف اضلاع کے مختلف اسکریپ تاجروں کو فروخت کرتے تھے۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو ریلوے پولیس نے چوری کی ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جس کے بعد ریلوے پولیس نے گڑھاڑہ کے نواحی علاقوں سے تین چوروں کو پکڑ لیا۔

اس گینگ کے سرغنہ چندن کمار سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر مظفر پور کے صدر تھانہ علاقہ کے پربھات نگر کالونی کے منوہر لال ساہ کے اسکریپ گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ جہاں سے 13 بوری چوری کے ریلوے انجن کے پرزے برآمد ہوئے۔ جس کی لاگت کا تخمینہ 30لاکھ روپے سے زائد تھا۔ چھاپے میں منشی سمیت دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔حالانکہ اسکریپ گودام کا مالک منوہر لال ساہ اطلاع ملتے ہی چھت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جن کی تلاش جاری ہے۔

اس معاملے پر ویجیلنس ٹیم کے انسپکٹر اختر شمیم خان نے بتایا کہ “یہ ایک مشترکہ چھاپہ تھا۔ جس میں گزشتہ سال گڑھارہ کے قریب ریلوے انجن کے پرزوں کی چوری کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔”

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments