Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsمہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نےجیتی اندھیری ایسٹ 

مہاراشٹر: ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا نےجیتی اندھیری ایسٹ 

رتوجا لٹکے کو 66247 ووٹ ملے، جب کہ نوٹا کو 12776 ووٹ ملے۔

ممبئی، 06 نومبر  

مہاراشٹر کے اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی انتخاب میں شیوسینا (ا±دھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی کی امیدوار ریتوجا رمیش لٹکے کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمنی انتخاب میں رتوجا لٹکے کو 66247 ووٹ ملے، جب کہ نوٹا 12776 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

شیوسینا کے ایم ایل اے رمیش لٹکے کی اچانک موت کے بعد اس سیٹ پر ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوئے تھے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے اپنے امیدوار کا اعلان کیا اور بعد میں دستبردار ہو گئے، جب کہ یہاں 7 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ 3 نومبر کو ہوئے اندھیری ایسٹ اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 31.74 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

الیکشن جیتنے کے بعد رتوجا رمیش لٹکے نے مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈروں بشمول شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) پارٹی صدر ادھو ٹھاکرے، یووا شیو سینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے، سابق وزیر انل پراب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت ان کے شوہر آنجہانی رمیش لٹکے کو وقف ہے۔ وہ اپنے شوہر کے ادھورے کاموں کو مکمل کرکے اندھیری کو روشنی میں لانے کے لیے ترقی پر خصوصی توجہ دیں گی۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments