Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةNewsبحران بھی موقع دیتا ہے، فائدہ اٹھائیں گے: ادھو ٹھاکرے

بحران بھی موقع دیتا ہے، فائدہ اٹھائیں گے: ادھو ٹھاکرے

ممبئی، 9 اکتوبر ۔

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بحران ہمیشہ اپنے ساتھ مواقع لاتا ہے اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ یہ سونے کا وقت نہیں ہے، جاگتے رہو، جیت ہماری ہوگی۔

ادھو ٹھاکرے اتوار کی شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے والد بالا صاحب ٹھاکرے تنظیم بنانے کا سوچ رہے تھے تو ان کے دادا پربودھنکار ٹھاکرے نے شیو سینا کا نام تجویز کیا تھا۔ شیوسینا کا نام الیکشن کمیشن نے ان لوگوں کی وجہ سے ضبط کر لیا ہے جنہوں نے شیو سینا کے نام پر اپنی سیاسی طاقت بنائی ۔ شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے جس تیر اور کمان کی پوجا کی تھی وہ تیراور کمان بھی انہیں 40 لوگوں کی وجہ سے فریز کر لیا گیا ہے ۔ اس لیے انہوں نے اب الیکشن کمیشن کے سامنے ترشول، چڑھتے سورج اور جلتے ہوئے مشعل میں سے ایک انتخابی نشان دینے کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا بالاصاحب ٹھاکرے، شیوسینا پربودھنکار ٹھاکرے اور شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے درمیان پارٹی کا نیا نام دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن اب سیشن جیسا نہیں ہے، پھر بھی پیر کو امکان ہے کہ کمیشن ان کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اپنا فیصلہ دے گا۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا کے سربراہ نے کہا ہے کہ کتنی ہی پریشانی کیوں نہ آئے، اعتماد برقرار رکھناچاہیے۔ اس سبق کی وجہ سے وہ اتنے بڑے بحران میں نہیں ڈگمگائے۔ اس بحران میں بھی انہیں مواقع ملے ہیں اور وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیواجی پارک میں دسہرہ ریلی کے دوران وفادار کارکنوں کی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس لیے اب ہمیں دن رات جاگ کر اس بحران میں جیتنا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments