Monday, December 4, 2023
الرئيسيةNewsعمر خالد اور خالد سیفی دہلی تشدد کیس میں بری

عمر خالد اور خالد سیفی دہلی تشدد کیس میں بری

نئی دہلی، 3 دسمبر

۔ دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد اور یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے رکن خالد سیفی کو دہلی تشدد کیس میں بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج پلستیہ پرچل نے بری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے اس حکم کے باوجود عمر خالد اور خالد سیفی کو جیل سے رہا نہیں کیا جا سکے گا، کیونکہ ان کے خلاف یو اے پی اے کا مقدمہ بھی درج ہے۔ عدالت نے کھجوری خاص تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 101 میں دونوں کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری 2020 کو عمر خالد، خالد سیفی اور طاہر حسین نے شاہین باغ میں دہلی فسادات کی منصوبہ بندی کے لیے میٹنگ کی۔ اس دوران عمر خالد نے مدھیہ پردیش، راجستھان، بہار اور مہاراشٹر میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا اور اشتعال انگیز تقریریں کیں۔ ان تقریروں میں عمر خالد نے لوگوں کو فسادات کے لیے اکسایا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر خالد جن ریاستوں میں گئے وہاں ان کے سفر اور قیام کے انتظامات مظاہرین کی طرف سے کیے گئے تھے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments