Saturday, March 2, 2024
الرئيسيةNewsگجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان،دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ،08دسمبر کو...

گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان،دو مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ،08دسمبر کو نتائج

دو مرحلوں میں یکم اور پانچ دسمبر کو ووٹنگ ، نتائج 8 دسمبر کوآئیں گے

نئی دہلی، 03 نومبر

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو گجرات اسمبلی کے لیے پولنگ کے شیڈول کا اعلان کیا۔ یہاں دو مرحلوں میں پولنگ یکم دسمبر اور 05 دسمبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتھ 08 دسمبر کو کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ یہاں ایک پریس کانفرنس میں انتخابی پروگرام کے بارے میں معلومات دی۔

آج اعلان کردہ شیڈول کے مطابق گجرات کے مشرقی اور جنوبی حصوں کی 89 اسمبلی سیٹوں پر پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ اس کا نوٹیفکیشن 05 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ 14 نومبر تک کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 17 نومبر ہوگی۔ اس مرحلے کے لیے ووٹنگ جمعرات یکم دسمبر کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں وسطی گجرات کی 93 اسمبلی سیٹوں کے لیے پولنگ ہوگی۔ اس کا نوٹیفکیشن 10 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 17 نومبر تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 نومبر ہوگی۔ اس مرحلے کے لیے ووٹنگ پیر 05 دسمبر کو ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گجرات میں اسمبلی کی 182 سیٹیں ہیں۔ اس میں سے 17 درج فہرست ذاتوں اور 23 درج فہرست قبائل کے لیے ریزرو ہیں۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments