Wednesday, December 6, 2023
الرئيسيةNewsخواتین افسران کی مسلح افواج میں شمولیت طاقت میں اضافہ ہوگا۔مودی

خواتین افسران کی مسلح افواج میں شمولیت طاقت میں اضافہ ہوگا۔مودی

لداخ ،24 اکتوبر

مرکز کی طرف سے مسلح افواج میں اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خواتین افسران کی شمولیت سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔وزیر اعظم پیر کو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے کرگل پہنچے۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے، آپ سب برسوں سے میرا خاندان رہے ہیں۔ کرگل میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا ایک اعزاز کی بات ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں، ہم نے مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ ہم نے خواتین کے لیے فورسز میں عہدے قائم کئے ہیں۔ خواتین کی طاقت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرے گی۔ ”مستقل کمیشن” کے تحت خواتین افسران کو شامل کرنے کے نتیجے میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ اور سلامتی کا ستون ہیں۔ ایک قوم تب محفوظ رہتی ہے جب سرحد محفوظ ہو، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرا ہو۔ ہندوستان کی خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار عالمی امن کی راہ ہموار کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے ہے کہ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں کہ ہندوستان کا ہر شہری سکون سے سوتا ہے۔کرگل کی اس فاتح سرزمین سے میں ہم وطنوں اور دنیا کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کے ساتھ ایک بھی جنگ ایسی نہیں ہوئی جہاں کارگل نے فتح کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔ دیوالی کا مطلب ہے ’دہشت کے خاتمے کا تہوار‘ اور کرگل نے اسے ممکن بنایا۔ کرگل میں ہماری فوج نے دہشت گردی کے لشکر کو کچل دیا اور لوگ آج تک ملک کی فتح کی دیوالی کو یاد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جوان سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں وہیں ملک کا ہر شہری ملک کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

جس طرح آپ سبھی سرحدوں پر ہماری حفاظت کر رہے ہیں، اسی طرح ہم ملک کے اندر دہشت گردی، نکسل ازم، بدعنوانی جیسی برائیوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ’نکسل واد‘ نے قوم کے ایک بڑے حصے کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا، لیکن آج یہ سلسلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔یوکرین جنگ کے دوران وہاں پھنسے ہندوستانیوں کے لیے ہندوستانی ترنگا ڈھال بن گیا۔جس سے دنیا بھر میں ہندوستان کی عزت بڑھی ہے۔ یہ اس لیے ہو رہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف کامیابی سے کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز سرحدی علاقوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کے ساتھ ہائی ٹیک انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہے۔مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں مسلح افواج نئی تربیت، نئی اصلاحات اور نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہیں۔میں تینوں مسلح افواج کی ستائش کرتا ہوں جنہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 400 سے زیادہ قسم کے دفاعی آلات درآمد نہیں کیے جائیں گے بلکہ ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ جب ہمارے جوان ہندوستان میں بنائے گئے ہتھیاروں سے لڑتے ہیں تو وہ نہ صرف فخر محسوس کریں گے ۔پی ایم مودی نے کہا کہ جب ہندوستان کی طاقت بڑھتی ہے تو یہ عالمی امن اور خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments