Friday, March 29, 2024
الرئيسيةSportsبھارت نے پاکستان نے پاکستان سے لیا ایشیا کپ کا بدلا،...

بھارت نے پاکستان نے پاکستان سے لیا ایشیا کپ کا بدلا، چار وکٹوں سےدی شکست

میلبورن، 23 اکتوبر (ہ س)۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 160 رن کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے سابق کپتان وراٹ کوہلی کی 53 گیندوں پر 82 رن کی نا ٹ آو¿ٹ اننگ کی بنیاد پر چھ وکٹ پر 160 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ کوہلی نے اپنی اننگ میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کوہلی کے علاوہ آل راو¿نڈر ہاردک پانڈیا نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں، پھر بعد میں 40 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔

میلبورن میں کھیلے گئے اس میچ میں 160 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور میں کے ایل راہل کی شکل میں لگا۔ راہل صرف چار رن بنا سکے۔ اس کے بعد ہندوستان کو چوتھے اوور میں کپتان روہت شرما کی صورت میں دوسرا جھٹکا لگا۔ کپتان روہت بھی صرف چار رن بنا سکے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو بھی 15 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ ساتھ ہی اکشر پٹیل بھی دو رن بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہو گئے۔ وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا نے یہاں سے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ دونوں نے مل کر آہستہ آہستہ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ ٹیم کے اسکور کو 10 اوور میں 50 کے قریب لے گئے۔ یہاں رن ریٹ بڑھتا دیکھ کر دونوں بلے بازوں نے ہاتھ کھولے اور کچھ بڑے شاٹس مارنے لگے۔ دونوں بلے بازوں نے 15 اوورز میں ٹیم کا اسکور 100 رن سے آگے بڑھایا۔ اس دوران وراٹ کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آخری تین اووروں میں بھارت کو جیت کے لیے 48 رن درکار تھے۔ ہندوستانی ٹیم نے کوہلی کے تین چوکوں کی بدولت 18ویں اوور میں 17 رن بنائے۔ اس کے بعد کوہلی نے 19ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے۔

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 16 رن درکار تھے۔ محمد نواز بولنگ کرنے آئے اور ہاردک پانڈیا پہلی ہی گیند پر آو¿ٹ ہو گئے۔ ہاردک 37 گیندوں میں 40 رن بنا سکے۔ اس کے بعد کوہلی نے چوتھی گیند پر چھکا لگایا جسے امپائر نے اونچائی کی وجہ سے نو بال دے دیا۔ اس کے بعد نواز نے فری ہٹ میں وائیڈ گیند پھینکی۔ اس کے بعد ہندوستان کو مزید تین رن ملے۔ دنیش کارتک پانچویں گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ وہ ایک رن بنا سکے تھے ۔ آخری گیند پر نواز نے پہلے وائیڈ بول کیا اور اس کے بعد اشون نے ایک رن لے کر میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رو¿ف نے دو، محمد نواز نے دو اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 159 رن بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 42 گیندوں پر 52 رن کی نا ٹ آو¿ٹ اننگ کھیلی۔ مسعود کے علاوہ افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 51 رن بنائے۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے تین تین جبکہ محمد سمیع اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments