Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةUncategorizedایشیا کپ  2022مہا مقابلہ آج: خطاب ہو یا میچ ،پاکستان پربھاری رہا...

ایشیا کپ  2022مہا مقابلہ آج: خطاب ہو یا میچ ،پاکستان پربھاری رہا ہے انڈیا کا پلڑا

نئی دہلی ،28اگست :ایشیا کپ میں آج ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مہا مقابلہ ہوگا۔یہ میچ دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین اس مہا مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ابتدا سے ہی ہندوستان کا پلڑا پاکستان پر بھاری رہا ہے ۔بھارت نے سب سے زیادہ سات بار ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے ۔ایشیا کپ پہلی بار1984 میں ہوا تھا ۔ہندوستان نے سب سے زیادہ خطاب پر قبضہ کیا ہے اس کے بعد سری لنکا ہے جس نے کل پانچ بار ایشیا کپ فتح کیا ہے وہیں پاکستان نے محض دو بار ہی ایشیا کپ جیتا ہے ۔بھارت واحد ٹیم ہے جس نے ایشیا کپ کو دو الگ فارمیٹ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں جیتا ہے اس بار بھی ٹی توئنٹی فارمیٹ میں ہی ایشیا کپ کھیلا جا رہا ہے ۔

ایشیا کپ میں سب سے زیادہ بار جیتنے والی ٹیمیں

اب تک کل خطاب    14

بھارتی ٹیم         7

سری لنکائی ٹیم جیتی    5

پاکستانی ٹیم           2

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ

کل میچ          14

بھارتی ٹیم جیتی 8

پاکستانی ٹیم جیتی    5

کرکٹ ماہرین کا ماننا ہے کہ آج بھی مقابلے میں پاکستان پر ہندوستان کا پلڑا بھاری رہے گا۔اس مہا مقابلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments