Friday, March 1, 2024
الرئيسيةUncategorizedسیلاب میں ڈوبا پاکستان،سندھ اور بلوچستان میں ریلوے اور فضائی خدمات ٹھپ

سیلاب میں ڈوبا پاکستان،سندھ اور بلوچستان میں ریلوے اور فضائی خدمات ٹھپ

اسلام آباد، 27 اگست (ایجنسی)۔
پاکستان اس وقت گزشتہ دس سالوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔دو ریاستیں سندھ اور بلوچستان مکمل طور پر غرقاب ہیں۔ریلوے اور فضائی سروس ٹھپ ہو چکی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جس کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا افراد کی تعداد بھی ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 113 افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جانا پڑا۔
یوں تو پورا پاکستان سیلاب سے نبرد آزما ہے لیکن سب سے زیادہ خراب حالت سندھ اور بلوچستان کی ہے۔ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ راحت اور بچاو¿ کاموں کے لیے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فوج کو متاثرہ علاقوں میں مدد کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلایا گیا ہے۔ فوج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کرے گی۔
سیلاب نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب میں 150 پل بہہ گئے اور 3000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ سیلاب کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ غیرمعمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے آدھے سے زیادہ پاکستان کو غرقاب کر دیا ہے۔ 110 اضلاع میں 57 لاکھ سے زائد افراد کھانے پینے اور رہائش سے محروم سڑکوں اور شاہراہوں پر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔پاکستان نے اس تباہی سے باہر نکلنے کے لئے عالمی برادری سے بھی مدد کی اپیل کی ہے ۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments