Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةUncategorizedاحمد آباد: عمارت کی لفٹ گرنے سے 8 مزدوروں کی موت

احمد آباد: عمارت کی لفٹ گرنے سے 8 مزدوروں کی موت

احمد آباد، 14 ستمبر

۔ گجرات کے احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 8 مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ دو زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ بدھ کی صبح تقریباً 9.30 بجے پیش آیا۔

زیر تعمیر اس عمارت کا نام اسپائر-2 ہے جو کہ 13 منزلہ ہے۔ اس کی ساتویں منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا اور سامان کی سپلائی لفٹوں کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ اسی دوران حادثہ پیش آیا۔ لفٹ 13ویں منزل سے گر گئی جس میں ساتویں منزل پر کام کرنے والے مزدور آگئے۔ موقع پر موجود تعمیراتی کام کو دیکھنے والے سپروائزر اور دیگر افراد حادثہ ہوتے ہی بلب اور پنکھا چھوڑ کر دفتر سے فرار ہوگئے۔ تعمیراتی کام میں لگے مزدور احمد آباد ضلع کے گھوگھمبا علاقے کے رہائشی تھے۔

فائر بریگیڈ آفیسر انچارج جیش کھاڈیا نے کہا کہ ہمیں میڈیا کے ذریعہ اس کی اطلاع ملی۔ اس کی بنیاد پر ہم یہاں تحقیق کرنے آئے ہیں۔ ہم یہاں موقع پر تفتیش کے لیے آئے ہیں لیکن کسی بھی قسم کا کوئی ذمہ دار افسر یہاں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کام کے دوران لفٹ ٹوٹ جانے کے بعد کل آٹھ لوگ اس کے زدمیں آگئے۔ ان میں سے کوئی بھی لفٹ میں نہیں تھا۔اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں سنجے بھائی بابو بھائی نائک، جگدیش بھائی رمیش بھائی نائک، اشون بھائی سوم بھائی نائک، مکیش بھرت بھائی نائک، راجمل سریش بھائی کھراڈی اور پنکج بھائی شنکر بھائی کھراڈی شامل ہیں۔ فی الحال پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور مزید کارروائی میں مصروف ہیں۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments