Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةUncategorizedمالی امداد سے چلنے والے مدارس کی تفصیلی جانچ کا حکم

مالی امداد سے چلنے والے مدارس کی تفصیلی جانچ کا حکم

نئی دہلی، 09 دسمبر (

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر ان سے کہا ہے کہ وہ ان تمام سرکاری فنڈڈ اور تسلیم شدہ مدارس کی تفصیلی چھان بین کریں جو غیر مسلم بچوں کو داخلہ دے رہے ہیں۔ کمیشن نے ایسے تمام مدارس کی نقشہ سازی کی بھی سفارش کی ہے، جن کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔

کمیشن کی سربراہ پرینکا قانون گونے جمعہ کو کہا کہ ایک شکایت موصول ہوئی ہے کہ کچھ مدارس میں غیر مسلم بچوں کو ان کے والدین کی اجازت کے بغیر مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ یہی نہیں، کچھ ریاستی حکومتیں انہیں اسکالرشپ بھی فراہم کر رہی ہیں۔ یہ آئین ہند کے آرٹیکل 28(3) کی صریح خلاف ورزی ہے، جو تعلیمی اداروں کو والدین کی رضامندی کے بغیر بچوں کو کسی بھی مذہبی تعلیم میں حصہ لینے پر مجبور کرنے سے منع کرتا ہے۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے، جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

کمیشن نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ ان تمام سرکاری فنڈڈ اور تسلیم شدہ مدارس کی تفصیلی چھان بین کریں جو ریاستی علاقے میں غیر مسلم بچوں کو داخلہ دیتے ہیں۔ تحقیقات میں ایسے مدارس میں جانے والے بچوں کی جسمانی تصدیق شامل ہونی چاہیے۔ کمیشن نے تمام چیف سیکرٹریز کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments