Sunday, September 24, 2023
الرئيسيةUncategorizedراہل بابا غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر ہندوستان کو جوڑنے نکلے...

راہل بابا غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر ہندوستان کو جوڑنے نکلے ہیں: امت شاہ

جودھ پور ، 10 ستمبر

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آج راجستھان جرائم کی راجدھانی بن گیا ہے۔ لوگ اب کانگریس کے وعدوں کا حساب مانگ رہے ہیں۔ کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کرتی رہی ہے۔ عوام اب اس کا پورا حساب لیں گے۔شاہ ہفتہ کو جودھ پور میں اپنے قیام پر او بی سی مورچہ کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد راون کا چبوترا میں ہورہے بوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہل بابا ہندوستان جوڑو یاترا کے لئے روانہ ہوئے ہیں ، غیر ملکی ٹی شرٹ پہن کر ہندوستان کو جوڑنے کے لئے نکلے ہیں۔انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی شہروں میں فسادات کرائے ہیں۔ ہندو تہواروں پر پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔کانفرنس میں آئے مارواڑ کے تمام کارکنوں کااستقبال کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے تین لاکھ تک مفت علاج فراہم کرنے کا سب سے بڑا کام کیا۔ بھماشاہ اسکیم کو نافذ کرکے ہر شخص کو علاج کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ آج کانگریس حکومت نے ترقی کی دوڑ میں راجستھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ریاست جرائم کا گڑھ بن چکی ہے۔ کانگریس کی حکومت ملک کی صرف دو ریاستوں چھتیس گڑھ اور راجستھان میں رہ گئی ہے۔

گہلوت کو نشانہ بناتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں غور سے سننا چاہئے۔ میں آپ کے گاو¿ں میں بول رہا ہوں۔ عوام 2018 میں کیے گئے وعدوں کا حساب مانگ رہی ہے۔ دس دنوں میں کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا کیا ہوا ؟ جب وسندھرا چلی گئیں تو بے روزگاری کی شرح 5.4 فیصد تھی ، گہلوت کے دور حکومت میں یہ 32 فیصد ہو گئی۔ بے روزگاری الاو¿نس دینے کا وعدہ کیا تھا ، جو کسی کو نہیں ملتا۔ 20 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ، گہلوت نے صرف دس فیصد کا حساب ظاہر کیا۔شاہ نے کہا کہ حکومت ہند نے پٹرول سے ٹیکس کم کیا ہے۔ بی جے پی کی ریاستی حکومتوں نے ویٹ کم کیا لیکن گہلوت نے نہیں کیا۔ ملک میں سب سے مہنگا پٹرول اور ڈیزل راجستھان میں دستیاب ہے۔ راجستھان میں سب سے مہنگی بجلی دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ بھرت پور میں سنت وجے داس کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا ، اس کے باوجود کان کنی مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کیا آپ نے راجستھان میں اس طرح کے واقعات پہلے سنے ہیں؟ گہلوت کا انتظامیہ پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ گہلوت کی حکمرانی میں امن و امان کا مطلب پیسہ ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments