Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةUncategorizedممبئی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں خامی ،ایک گرفتار

ممبئی:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سیکورٹی میں خامی ،ایک گرفتار

ممبئی، 08 ستمبر

۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے 4 اور 5 ستمبر کو ممبئی کے دورے کے دوران ان کی سیکورٹی میں بڑی لاپروائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ممبئی کے دورے کے دوران ایک شخص خود کو ایک ایم پی کا پرسنل سکریٹری کا دعوی کرکے کئی گھنٹوں تک امت شاہ کے اردگرد گھومتا رہا۔ جب حکام کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کا نام ہیمنت پوار ہے اور وہ دھولیہ ضلع کا رہنے والا ہے۔

وزیر داخلہ شاہ 4 اور 5 ستمبر کو ممبئی کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ممبئی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے باندرہ میں آشیش شیلار کے گنیشوتسو منڈل اور لال باغ کے راجہ گنیشوتسو منڈل میں جاکر پوجا کی تھی۔ ان کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ممبئی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں نے بھی شاہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ تاہم اس دوران ایک شخص مرکزی وزیر داخلہ کے ارد گرد گھوم رہا تھا۔ اس نے سیکورٹی ایجنسیوں کو بتایا تھا کہ وہ آندھرا پردیش کے ایک ایم پی کا پرائیویٹ سکریٹری تھا۔ وزارت کے ایک اہلکار کواس شخص پر شک ہوا اور ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے اس شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا اور سختی سے پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments