نئی دہلی، 12 ستمبر
کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی پر پریشانہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ملک کو جلانے والے اس وقت پریشان کیوں ہیں جب ایک نیکر کو علامتی طور پر جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ کانگریس مکت ہندوستان کی بات کرنے والوں کو پتلے جلانے میں پریشانی کیوں ہے؟ اور وہ ہم سے جواب کیوں مانگ رہے ہیں؟ رمیش نے کہا کہ بی جے پی بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے پریشان ہے۔
رمیش نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ‘ہندوستان چھوڑو تحریک’ کی مخالفت کرنے والے آج بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے جل رہے ہیں۔ کیونکہ بھارت متحد ہو گا تو ان کی نفرت کی دکان بند ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے ایک تصویر ٹویٹ کی تھی۔ اس تصویر میں آر ایس ایس کا لباس پہنے ہوئے ہاف پینٹ جلتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور لکھا ہے کہ بی جے پی آر ایس ایس کے ذریعے ملک کو نفرت کے ماحول سے نجات دلانے کے لیے کانگریس ایک ایک قدم آگے بڑھ رہی ہے۔ کانگریس کے اس ٹویٹ پر بی جے پی نے اعتراض کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا نہیں کر رہے ہیں بلکہ’ بھارت توڑو’ اور ‘ آگ لگاو¿ یاترا ‘ ہے۔