Monday, February 26, 2024
الرئيسيةUncategorizedہندوستان بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا...

ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا ہے: وزیراعظم

نئی دہلی، 20 ستمبر

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کہا کہ ہندوستان بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بے مثال سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ 2014 تک ہمارے ملک میں میٹرو ریل کا نیٹ ورک 250 کلومیٹر سے بھی کم تھا۔ آج ملک میں میٹرو ریل کا نیٹ ورک 775 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم مودی گجرات کے گاندھی نگر میں ملک بھر سے بی جے پی کے میئروں کے قومی کنونشن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے امرت مہوتسوکے دوران اگلے 25 سالوں کے لئے ہندوستان کی شہری ترقی کا روڈ میپ تیار کرنے میں اس کانفرنس کا بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری کا رشتہ اگر حکومت نام کے کسی نظام سے آتا ہے تو وہ پنچایت سے آتا ہے، نگر پنچایت سے آتا ہے، میونسپلٹی سے آتا ہے، میونسپل کارپوریشن سے آتا ہے۔ اس لیے اس طرح کے مباحث کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

مودی نے کہا کہ انتخاب پر مبنی سوچ شہر کا کوئی بھلا نہیں کر سکتی۔ شہروں کی منصوبہ بندی میں مرکزیت ہونی چاہیے – یہ ریاستی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کی سوچ صرف انتخابات کو مدنظر رکھ کر محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ہم الیکشن پر مبنی سوچ سے شہر کا بھلا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بی جے پی پر بھروسہ ہے۔ زمینی سطح سے کام کرنا تمام میئرز کی ذمہ داری ہے۔ بہتر سہولیات فراہم کی جائیں اور ترقی کی منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے شہریوں نے شہروں کی ترقی کے لئے بی جے پی پر کافی عرصے سے اعتماد کیا ہے۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اسے مسلسل برقرار رکھیں، اس میں اضافہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس۔ یہ جو بی جے پی نے نظریاتی ماڈل اپنا یا ہے ، یہی ہمارا ماڈل دوسروں سے الگ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے اپنے سفر کا آغاز بطور میئر کیا۔ ہم ایک بہتر ہندوستان کے لیے ان کے بتائے راستے پر چلیں گے اور اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ تمام میئرز کو سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کاپریاس پر عمل کرنا چاہیے۔ بی جے پی کے میئر کے طور پر، شہروں کے سربراہ کے طور پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بہتر اور شفاف بنانے کی ذمہ داری آپ کی زیادہ ہے ۔ قوانین پر عمل کرنا ، اسے یقینی بنانا ہماری ترجیح ہونی چاہیے۔

مودی نے کہا کہ شہروں میں آگ کی زد میں آنے والی پرانی عمارتوں اور عمارتوں کا گرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر قوانین پر عمل کیا جائے تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ روزی روٹی کے لیے عارضی بنیادوں پر شہروں میں آتے ہیں، انہیں مناسب کرائے پر مکان ملے ، اس کے لیے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم نے تمام میئرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں اس مہم کو تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاموں کو تیزی سے مکمل کرائیں اور معیار پر کبھی سمجھوتہ نہ ہونے دیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments