Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةUncategorizedوزیراعلی کے سی آر نے بھارت راشٹر سمیتی کے قیام کا اعلان

وزیراعلی کے سی آر نے بھارت راشٹر سمیتی کے قیام کا اعلان

حیدرآباد، 5 اکتوبر۔ ملک کی سیاسی تاریخ میں نئے باب کے آغاز کے لئے کے چندر شیکھر راؤ نے قومی سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ راشٹر سمیتی کو ”بھارت راشٹرسمیتی“ میں تبدیل کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس جنرل باڈی اجلاس میں سربراہ کے سی آر نے پارٹی کے نام اور ایجنڈہ میں تبدیلی کے سلسلہ میں قرارداد پیش کی جسے پارٹی قائدین نے نعروں کی گونج میں قبول کیا اور ”دیش کا نیتا کے سی آر“ کے نعرہ لگائے۔

وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی جنرل باڈی کے خصوصی اجلاس میں 1 بجکر 19 منٹ پر پارٹی کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت راشٹر سمیتی کے قیام کے ذریعہ اب ان کی پارٹی ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لے گی اور ملک کو نیا متبادل فراہم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے پارٹی قائدین سے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے علاوہ آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف تلنگانہ راشٹر سمیتی نے قومی سطح پر سیاسی جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے اور اسی فیصلہ کے تحت تلنگانہ راشٹر سمیتی کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے اسے بھارت راشٹر سمیتی کیاجا رہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بھارت راشٹر سمیتی کاپرچم کرناٹک میں لہرائے گا۔ انہو ں نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اورملک بھر میں عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے بلکہ کسان‘ پسماندہ طبقات اور عوام پریشان ہیں۔ اس موقع پر موجود جنتادل (سیکولر) قائد و سابق وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ کرناٹک میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں جے ڈی ایس اور بی آر ایس متحدہ طور پر مقابلہ کریں گے۔ تلنگانہ راشٹرسمیتی جنرل باڈی اجلاس کے دوران کئے گئے اس فیصلہ اور قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی تلنگانہ راشٹر سمیتی قائدین کے وفد کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے دہلی روانہ کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی بھی ان کے نظریات کی تائید کر رہی ہے اور اکھلیش یادو سابق وزیراعلی اترپردیش ان سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نئے نام کو منظوری کے بعد آئندہ انتخابات میں تلنگانہ راشٹر سمیتی اپنے نئے نام ’بھارت راشٹرسمیتی‘ کے ساتھ انتخابی میدان میں ہوگی۔ملک میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 8قومی سیاسی جماعتو ں کو مسلمہ حیثیت فراہم کی گئی ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments