Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةUncategorizedوندے بھارت ٹرین کے آگے مویشیوں کے آنے سے انجن کے اگلے...

وندے بھارت ٹرین کے آگے مویشیوں کے آنے سے انجن کے اگلے حصے کونقصان

۔اکتوبر کے دوران تیسرا واقعہ ، ٹرین گاندھی نگر سے ممبئی جا رہی تھی

احمد آباد، 29 اکتوبر

ولساڈ کے قریب اتل اسٹیشن کے نزدیک ہفتہ کی صبح وندے بھارت ٹرین کے سامنے گائے کے آنے سے حادثہ ہونے کی خبر ہے۔ اس واقعہ میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرین کو ٹھیک کرکے آگے بھیج دیا گیا۔ وندے بھارت ٹرین صبح احمد آباد سے ممبئی جا رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔

معلومات کے مطابق، ولساڈ کے اتل اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر گائے کے آنے سے ٹرین کے انجن کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔اس معاملے میں جانور کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔اس سے قبل دو بار پٹری پر مویشیوں کے آنے کی وجہ سے ٹرین دو بار حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔گذشتہ 6 اکتوبر کو گاندھی نگر سے روانہ ہونے کے بعد احمد آباد کے قریب منی نگر اور وٹوا کے قریب گائے کے آجانے سے ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچاتھا۔تب ریلوے پولیس نے مویشی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا۔ اگلے دن 7 اکتوبر کو آنند اسٹیشن کے قریب ایک گائے ٹرین سے ٹکرا گئی تھی۔

تینوں حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس معاملے میں جانوروں کے مالک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ 30 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر سے وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی تھی۔ وہ اس ٹرین میں بیٹھ کر گاندھی نگر سے کالوپور اسٹیشن گئے تھے۔ 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments