Sunday, April 14, 2024
الرئيسيةUncategorizedچنڈی گڑھ یونیورسٹی : ہاسٹل چھوڑ کر گھر لوٹیں طالبات

چنڈی گڑھ یونیورسٹی : ہاسٹل چھوڑ کر گھر لوٹیں طالبات

چنڈی گڑھ، 19 ستمبر

ایس آئی ٹی پنجاب کے موہالی میں چنڈی گڑھ یونیورسٹی میں ہوئے واقعہ کی تحقیقات کرے گی۔ طالبات کی طرف سے اتوار کی رات یہاں پھر احتجاج کیا گیا۔ اے ڈی جی پی گرپریت کور دیو اور ڈی آئی جی گرپریت سنگھ بھلر رات بھر یونیورسٹی کیمپس میں موجود رہے۔ گرپریت کور دیو نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے ساتھ بات چیت کی۔ اے ڈی جی پی نے اعتراف کیا کہ ابتدائی تحقیقات سے 20 لڑکیوں کے ایم ایم ایس بنائے جانے کے اشارے ملے ہیں۔

اتوار کو یونیورسٹی کیمپس میں ہنگامہ آرائی کے بعد دیر رات گئے لڑکیاں دوبارہ ہاسٹل سے باہر آئیں اور احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج تقریباً 1.30 بجے تک جاری رہا۔ اب یونیورسٹی میں 24 ستمبر کو غیر تدریسی دن کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد پیر کی صبح طالبات نے اپنے گھروں کو جانا شروع کر دیا ۔ طلباء کی بڑی تعداد یہاں سے اپنے گھروں کو جا چکی ہے۔

اے ڈی جی پی گرپریت کور دیو کے مطابق، پنجاب پولیس نے ہماچل پردیش سے دو نوجوانوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ ان میں وہ نوجوان جس کی تصویر لڑکی نے دکھائی تھی وہ شملہ کے ڈھلی سے پکڑا گیا ۔ اس کا نام رنکج ورما ہے۔ ساتھ ہی دوسرے ملزم سنی مہتا کو روہڑو سے گرفتار کیاگیا ہے۔ پولیس نے ویڈیو بنانے والی لڑکی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔ لڑکی بھی شملہ کے روہڑو کی رہنے والی ہے۔ وہ ملزم لڑکوں کو کافی عرصے سے جانتی تھی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments