Tuesday, September 26, 2023
الرئيسيةUncategorizedکانگریس مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی: پائلٹ

کانگریس مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی: پائلٹ

نئی دہلی، 04 ستمبر

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ملک بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہے لیکن مودی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ یہ حکومت مہنگائی کے معاملے پر کوئی جواب نہیں دیتی۔

اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ہلابول ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پائلٹ نے کہا کہ یہ حکومت کسان مخالف اور نوجوان مخالف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی پریشانی کے مسئلہ کو پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اٹھاتی رہی ہے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مکل واسنک نے کہا کہ مہنگائی پر ہلابول ریلی مرکزی حکومت کو جگانے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 23 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے جس طرح سے جی ایس ٹی کا دائرہ بڑھایا ہے وہ تشویشناک ہے۔

واضح  رہے کہ مہنگائی کے خلاف دہلی کے رام لیلا میدان میں اتوار کی صبح سے کانگریس کے ذریعہ منعقد کی گئی ہلا بول ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی ایک بجے کے قریب اس ریلی سے خطاب کر سکتے ہیں۔

رام لیلا میدان میں کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا ایک بڑا کٹ آؤٹ لگایا گیا ہے۔ کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں پکوڑا کاؤنٹر لگایا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments