Monday, April 15, 2024
الرئيسيةUncategorizedبنگال میں درگا پوجا:ہائی کورٹ کا درگا پوجا گرانٹ پر مداخلت سے...

بنگال میں درگا پوجا:ہائی کورٹ کا درگا پوجا گرانٹ پر مداخلت سے انکار

کولکاتا، 13 ستمبر

مغربی بنگال کی 43 ہزار درگا پوجا کمیٹیوں کو 60-60 ہزار روپے کی مالی امداد دینے سے متعلق ممتا بنرجی کے فیصلے پر ہائی کورٹ نے مداخلت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پوجا کمیٹیوں کو ملنے والی مالی امداد اکو اسی مقصد کے لئے خرچ کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز چیف جسٹس جسٹس پرکاش سریواستو اور راجرشی بھاردواج کی ڈویژن بنچ نے یہ حکم دیا۔ تاہم عدالت نے ایک چھ نکاتی ہدایت نامہ بھی تیار کیا ہے جس کے مطابق مالیاتی تقسیم اور اس کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا۔ حکومت ریاست بھر کی 43 ہزار درگا پوجا کمیٹیوں کو تقریباً 240 کروڑ روپے کی گرانٹ دے گی۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی جس پر پہلے ہی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ اب منگل کے روز اس سلسلے میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے وراثت کے تحفظ کی نیت سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رقم اسی مقصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مالیاتی گرانٹ کے ساتھ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بجلی کے بل میں بھیچھوٹ کا اعلان کیا تھا۔ بجلی کے بل میں 60 فیصد چھوٹ دی جائے گی، جس کے بارے میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ سینئر ایڈوکیٹ وکاس رنجن بھٹاچاریہ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے استدلال کیا تھا کہ عوام کے ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم کو اس طرح سے کسی ایک کمیونٹی کی پوجا کے لیے نہیں دیی جا سکتی۔

دوسری جانب عدالت میں ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ جنرل سومیندر ناتھ مکھرجی نے کہا تھا کہ یونیسکو نے درگا پوجا کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے۔ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے اور ثقافتی ورثے کی حفاظت ہر شہری کا فرض ہے۔ لہٰذا درگا پوجا بہتر طریقے سے کی جائے اور مغربی بنگال کی تہذیبی ثقافت کو محفوظ رکھتے ہوئے ہو،، اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments