Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةUncategorizedایم پی نشی کانت دوبے، منوج تیواری سمیت نو پر ایف آئی...

ایم پی نشی کانت دوبے، منوج تیواری سمیت نو پر ایف آئی آر

دیوگھر،3 ستمبر

پولیس نے گوڈا لوک سبھا سیٹ سے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر نشی کانت دوبے، دہلی کے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری، ایئرپورٹ ڈائریکٹر سندیپ ڈھینگرا، پائلٹ سمیت نو لوگوں کے خلاف ہوائی جہاز کے حفاظتی معیار کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کنڈا تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ یہ ایف آئی آر ایئرپورٹ سیکورٹی انچارج ڈی ایس پی سمن آنند کے بیان پر درج کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 31 اگست کو ایم پی نشی کانت دوبے، منوج تیواری، کپل مشرا اور دیگر لوگ دمکا میں متوفیہ انکیتا کے رشتہ داروں سے ملنے اور انہیں امداد دینے کے لیے ایک چارٹرڈ طیارے میں دہلی سے دیوگھر ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔

ان پر الزام ہے کہ اسی دن شام 5 بجکر 25 منٹ پر چارٹرڈ طیارے کے مسافر ممبر پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، منوج تیواری، کپل مشرا سمیت دیگر انہیں ڈراپ کرنے آئے لوگ ایئرپورٹ پہنچے۔ تمام مسافر جہاز کے اندر چلے گئے۔ کچھ دیر بعد جہاز کا دروازہ کھلا اور پائلٹ نیچے اتر گئے۔ پائلٹ اے ٹی سی کی طرف گئے۔ ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ جب وہ اے ٹی سی کے کنٹرول روم پہنچے تو ڈائریکٹر سندیپ ڈھینگرا اور پائلٹ پہلے سے ہی موجود تھے۔ وہاں پائلٹ اے ٹی سی کے اہلکاروں پر دباؤ ڈال رہے تھے کہ چارٹرڈ طیارے کو اڑانے کلیئرنس دیا جائے۔ کچھ ہی دیر بعد ایم پی ڈاکٹر نشی کانت دوبے اور منوج تیواری سمیت چار لوگ اے ٹی سی کے کمرے میں پہنچ گئے۔ ڈی ایس پی کا الزام ہے کہ مذکورہ لوگوں نے جلد کلیئرنس دینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

ڈی ایس پی نے درخواست میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد ایئرپورٹ آپریشن کے سیکورٹی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اے ٹی سی میں داخل ہوئے۔ نائٹ آپریشن کی سہولت کی عدم دستیابی کے باوجود اے ٹی سی کلیئرنس کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اب اس تنازعہ پر دیوگھر ضلع انتظامیہ اور ممبر پارلیمنٹ آمنے سامنے ہیں۔

ڈی ایس پی نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ دیوگھر میں رات کو ٹیک آف اور لینڈنگ یا بنیادی سہولت نہیں ہے۔ یکم ستمبر کو سی سی ٹی وی کی جانچ میں مکیش پاٹھک، دیوتا پانڈے اور پنٹو تیواری کے اے ٹی سی عمارت میں داخل ہونے کا پتہ چلا۔ ڈائریکٹر سندیپ ڈھینگرا نے اپنی ڈیوٹی میں غفلت برتی اور مسافروں کو اے ٹی سی کے کمرے میں داخل ہونے میں بالواسطہ طور سے حمایت کی۔ وہیں اس سلسلے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے دیوگھر کے ایس پی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ صرف نائٹ لینڈنگ کی اطلاع لینے گئے تھے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments