Monday, September 25, 2023
الرئيسيةUncategorizedبہار میں سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ، تین...

بہار میں سڑک حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ، تین زخمی

پٹنہ/مشرقی چمپارن، 11 ستمبر

بہار کے مشرقی چمپارن میں بالو لدے ٹرک کی زد میں آنے سے آٹو سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 6 لوگ زخمی ہوگئے ۔ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کےبیریا دیوی کے پاس کی ہے۔ بالو سے لدے ٹرک ٹیمپو پرپلٹ گئی جس میں 12 لوگ دب گئے۔

پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ پانچ لاش نکالی گئی ہے۔ مرنے والوں میں چار خواتین اور ایک پانچ سالہ بچہ شامل ہے۔ شدید زخمی تین افراد کو صدر اسپتال اور شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مدھوبن تھانہ علاقہ کے راجے پور تیتریا سے ایک ہی کنبہ کے 12 لوگ ٹیمپو پر سوار ہوکر مفصل تھانہ علاقہ کے نیشنل ہائی وے پر واقع بیریا دیوی مندر میں شیو کی پوجا کرنے آرہے تھے۔ ہائی وے پار کرتے وقت ایک ٹیمپو اور اوور لوڈبالو لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بالو سے لدا ٹرک ٹیمپو پر الٹ گیا جس میں ٹیمپو میں سوار افراد دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرین کی مدد سے تمام افراد کو نکالا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments