جموں،15 ستمبر
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں جمعرات کو ایک بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد کے ہلاک اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ایک بس زیر نمبر جے کے 02سی ڈی ۔9156 کو منجاکوٹ کے مقام پر پیش آیا ۔جب بس سرنکوٹ پونچھ سے جموں جا رہی تھی۔بس جونہی منجاکوٹ علاقے میں ڈیری ریلیوٹ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور بارہ کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور کئی دیگر زخمی ہیں۔
بتا دیں کہ یہ حادثہ پونچھ ضلع میں منی بس حادثے میں 12 افراد کی موت اور 28 دیگر زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہوا ہے۔