Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةUncategorized, اب دسمبر تک مفت اناج ملے گاکابینہ کی منظوری

, اب دسمبر تک مفت اناج ملے گاکابینہ کی منظوری

نئی دہلی، 28 ستمبر

۔ مرکزی کابینہ نے بدھ کے روز پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) میں مزید تین ماہ (اکتوبر 2022-دسمبر 2022) کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج راشن کارڈ ہولڈروں کو فی شخص پانچ کلو مفت اناج فراہم کرنے کی اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کی تجویز کو منظوری دی۔

کووڈ کی مدت کے دوران لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے لائی گئی اس اسکیم میں ساتویں بار توسیع دی گئی ہے۔ اس مرحلے کی توسیع کے لیے 44762 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ 122 لاکھ میٹرک ٹن اناج تقسیم کیا جائے گا۔کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ آنے والے تین مہینے تہواروں کے ہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس دوران لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہو۔اس اسکیم کا فائدہ ملک کے 80 کروڑ لوگوں کوملتا ہے اور یہ اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔ پہلے چھ مرحلوں میں اس اسکیم پر سبسڈی کے طور پر 3.45 لاکھ کروڑ خرچ کیے گئے ہیں۔ آج دی گئی توسیع کے ساتھ یہ 3.91 لاکھ کروڑ ہو جائے گا۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments