الرئيسيةUncategorizedحیدرآبادمیں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن انعقاد Uncategorized حیدرآبادمیں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن انعقاد By Aman Khan September 9, 2022 0 10 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp Ganesh visarjan in Hydarbad حیدرآباد، 9ستمبر۔ گنیش وسرجن 2022ء کا مرکزی جلوس کا انعقاد آج پرامن اختتام کو پہنچا۔ اس سال وسرجن اور جمعہ بیک وقت ہونے کے نتیجہ میں حیدرآباد پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے تھے۔ 19 کیلو میٹر طویل جلوس کا آغاز آج صبح بالاپور سے ہوا اور پرانے شہر کے علاوہ دیگر علاقوں سے گذرتا ہوا حسین ساگر جھیل میں اختتام کو پہنچا۔ حیدرآباد پولیس نے اس موقع پر 24000 پولیس عملہ کو تعینات کیا تھا اور 122 ریزرو پولیس پلاٹون کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی زیرنگرانی مرکزی جلوس پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ کمانڈ کنٹرول سنٹرل کے ذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کے راستہ پر نظر رکھی گئی تھی۔ جمعہ کے موقع پر پولیس نے زیادہ احتیاط برتتے ہوئے پولیس فورس کو حساس علاقوں اور تاریخی مکہ مسجد کے پاس بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے ڈی جی پی دفتر میں واقع کمانڈ کنٹرول سنٹرل کے ذریعہ شہر کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ریاستی وزیرداخلہ جناب محمود علی نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے فضائی دورہ کیا اور حسین ساگر میں جاری گنیش مورتیوں کا وسرجن اور پرانے شہر کے علاقہ سے گذرنے والے مرکزی جلوس کا راست طور پر جائزہ لیا حالانکہ جلوس پرامن طور پر اختتام کو پہنچا لیکن مغرب کی اذان کے وقت بعض اشرار نے جئے شری رام کے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے حالات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی لیکن چوکس پولیس عملہ نے انہیں وہاں سے فوری طور پر آگے بڑھادیا۔جبکہ حیدرآباد ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر ڈی ایس چوہان جنہیں پرانے شہر کی ذمہ داری دی گئی تھی چارمینار اے سی بی آفس کے کمانڈ کنٹرول سنٹر سے نگرانی کی۔ شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةہندوستان کا جاپان کے ساتھ دو طرفہ شراکت داری پر تبادلہ خیالالمقالة القادمةصدر مرمو نے 2025 تک تپ دق کے خاتمے کی مہم کا کیا آغاز Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES Uncategorized किसान ने नहीं दी रिश्वत, मंडी सचिव ने सरसों लदी पिकअप को मंडी में खड़ी कराई,पीड़ित ने एसडीएम से की शिकायत August 11, 2023 Uncategorized कायमगंज से मेरा पुराना रिश्ता सलमान खुर्शीद कांग्रेस प्रत्याशी के पक्ष में की मतदान करने की अपील। May 4, 2023 Uncategorized सलमान खुर्शीद ने अध्यक्ष पद के उम्मीदवार के लिए मांगे वोट। May 3, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 चोरों ने दो घरों को बनाया निशाना चोरी की घटना को दिया अंजाम। September 15, 2023 ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 تحميل أكثر Recent Comments