کانگریس نے پارٹی چھوڑنے پر کیا مجبور:غلام نبی آزاد

Uncategorized

نئی دہلی ،29اگست :

کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ انہیں کانگریس نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔ اب اس پارٹی کو اس کی ضرورت نہیں تھی۔ اس لیے انھوں نے کانگریس سے تعلقات توڑنا مناسب سمجھا، جسے وہ اپنا گھر سمجھتے تھے۔ پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ ان کا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ کوئی گٹھ جوڑ نہیں ہے۔ یہ سوال ان (راہل گاندھی) سے ضرور پوچھا جانا چاہئے جنہوں نے پارلیمنٹ میں تقریر ختم کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی کو گلے لگایا۔

آزاد نے کہا کہ اس وقت کانگریس ایسے لوگوں سے گھری ہوئی ہے۔ جن کا پارٹی کے مستقبل سے کوئی تعلق نہیں۔ یہاں نہ سچائی سنی جاتی ہے نہ مانی جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس پارٹی کو کھوکھلا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ آزاد نے کہا کہ اب اس پارٹی میں سچ بولنے والوں کو سزا دی جاتی ہے اور چاپلوسی کرنے والوں کو ترقی دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش کی طرف سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا بی جے پی سے کوئی گٹھ جوڑ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے رام رمیش کو اپنا ڈی این اے چیک کرانا چاہیے۔ انہیں دیکھنا چاہیے کہ ان کا ڈی این کس پارٹی میں رہا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *