الرئيسيةUncategorizedگوا میں کانگریس کوزبردست دھچکا، 8ایم ایل اے بی جے پی میں... Uncategorized گوا میں کانگریس کوزبردست دھچکا، 8ایم ایل اے بی جے پی میں شامل By Aman Khan September 14, 2022 0 14 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp Congress MLA Join BJP پنجی ، 14 ستمبر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نکالنے والی کانگریس پارٹی کو گوا میں بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ کانگریس کے آٹھ ایم ایل اے وزیراعلیٰ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر مائیکل لوبو نے اس کا اعلان کیا۔گوا میں صبح سے چل رہے سیاسی ڈرامے سے بالآخر بدھ کو پردہ ہٹ گیا۔ کانگریس کے 8 ممبران اسمبلی کا گروپ باضابطہ طور پر بی جے پی میں شامل ہو گیا ہے۔ گوا بی جے پی کے ریاستی صدر سدانند شیٹھ تنوڑے نے باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تمام 8 ایم ایل ایز کا بی جے پی کے پارٹی دفتر میں استقبال کیا گیا۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس ایم ایل اے میں سابق وزیراعلیٰ اور مڈگاو¿ں ایم ایل اے دگمبر کامت اور 7 دیگر ایم ایل اے شامل ہیں۔ اس میں بنیادی طور پر کانگریس کے ممبران اسمبلی مائیکل لوبو ، دلائلا لوبو ، الیکس سیکیرا ، سنکلپ امونکر ، کیدار نائک ، راجیش پالڈیسائی اور روڈولف فرنانڈس شامل ہیں۔اس سیاسی ہلچل پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ تمام پارٹیاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی کو محسوس کر رہی ہیں۔ بی جے پی کرسی کی سیاست پر کبھی یقین نہیں رکھتی۔ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کانگریس کے تمام ایم ایل اے وزیر اعظم کے ترقی کے ویژن اور ان کے اقدامات سے متاثر ہیں۔ اس وجہ سے ان ایم ایل اے نے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستھان سماچارمحمدخان شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةاحمد آباد: عمارت کی لفٹ گرنے سے 8 مزدوروں کی موتالمقالة القادمةفرانسیسی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES Uncategorized किसान ने नहीं दी रिश्वत, मंडी सचिव ने सरसों लदी पिकअप को मंडी में खड़ी कराई,पीड़ित ने एसडीएम से की शिकायत August 11, 2023 Uncategorized कायमगंज से मेरा पुराना रिश्ता सलमान खुर्शीद कांग्रेस प्रत्याशी के पक्ष में की मतदान करने की अपील। May 4, 2023 Uncategorized सलमान खुर्शीद ने अध्यक्ष पद के उम्मीदवार के लिए मांगे वोट। May 3, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 चोरों ने दो घरों को बनाया निशाना चोरी की घटना को दिया अंजाम। September 15, 2023 ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 पूर्व विदेश मंत्री सलमान खुर्शीद की दरिया दिली का वीडियो सोशल मीडिया पर वायरल हो रहा है। September 5, 2023 تحميل أكثر Recent Comments