ہریدوار، 10 ستمبر :
لکسر علاقہ کے پاتھری تھانہ علاقہ کے پھول گڑھ شیو گڑھ گاوں میں زہریلی شراب پینے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع اور پولس میں کھلبلی مچ گئی۔ الیکشن کی وجہ سے کسی بھی امیدوار کے شراب تقسیم کرنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ انتظامیہ نے اب تک چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
گاو¿ں پھول گڑھ کے رہائشی راجو امرپال اور بھولا کی کچی شراب پینے سے موت ہو گئی۔ منوج کی بھی موت شیو گڑھ گاو¿ں میں ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امرپال کا جولی گرانٹ ہسپتال میں اور چچا کی موت ایمس رشیکیش میں ہوئی ہے۔
ہریدوار میں پنچایتی انتخابات زوروں پر ہیں۔ امیدوار ووٹرز کو راغب کرنے میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی امیدوار نے ووٹروں کو لبھانے کے لیے شراب تقسیم کی ہو گی۔
اہم بات یہ ہے کہ سال 2019 میں ہریدوار ضلع کے روڑکی میں کچی شراب پینے سے 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پولس نے کئی لوگوں کے خلاف کارروائی بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود ضلع میں کچی شراب کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ اس واقعہ نے ایک بار پھر پولیس فورس کو بے نقاب کر دیا ہے۔