طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،  عمران خان بال بال بچے

Uncategorized

گوجرانوالہ، 11 ستمبر

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اتوار کو اس وقت بال بال بچ گئے جب طیارے نے تکنیکی خرابی کے بعد گوجرانوالہ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران خان ہفتہ کو جلسے سے خطاب کے لئے خصوصی طیارے میں گوجرانوالہ جارہے تھے۔ طیارے میں تکنیکی خرابی کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد عمران خان بذریعہ سڑک اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔ تاہم پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران خان کا طیارہ خراب موسم کے باعث پرواز کے فوراً بعد اسلام آباد واپس آگیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ کیا کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کی خبر غلط ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے کارکنوں اور عوام سے پیر کو ملک کے مختلف مقامات پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔ گوجرانوالہ کے جلسے میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل گرتی جا رہی ہے۔ جناح اسٹیڈیم میں انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جن میں طاقت ہے۔ عمران نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ خود کو منصف کہتے ہیں لیکن ملک کی معیشت جس طرح زوال پذیر ہے اس کا ذمہ داروقت آپ کو ٹھہرائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *