Friday, March 29, 2024
الرئيسيةUncategorizedایشیا کپ 2022 :بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

ایشیا کپ 2022 :بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

نئی دہلی ،28اگست
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو شروع ہونے والے ایشیا کپ2022 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو ہندوستان نے پانچ وکٹ سے شکست دی۔میچ سنسنی خیز اور دلچسپ موڑ تک پہنچ گیا تھا شائقین کی سانسیں اٹکی ہوئی تھیں لیکن ہندوستان نے آخری اوور میں زبر دست طریقے سے پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب رہا ۔ہندوستانی ٹیم کے ہیرو رہے ہاردک پانڈیا انہوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ٹیم انڈیا کو جیت کے لئے آخری اوورر میں سات رنوں کی ضرورت تھی محمد نواز نے آکری اوور کی پہلی ہی گیند پر رویندر جڈیجہ کو آو¿ٹ کر دیا تو دوسرے سرے پر پانڈیا نے سر پکڑ لیا ۔ اگلی گیند پر کارتک نے ایک رن لیا لیکن تیسری گیند خالی گئی تو شائقین فکر مند ہو اٹھے لیکن نواز کی چوتھی گیند پر ہاردک نے چھکا لگا کر کروڑوں ہندوستانی شائقین کا دل جیت لیا اور اس طرح پاکستان کو پانچ وکسٹ سے شکست دے کر ہندوعستان نے ٹورنامنٹ میں اپنے فتح سے آغاز کیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے 148 رنوں کا ہدف دیاتھا۔ ایسی پچ پر جہاں 160-170 رن بڑی آسانی سے بنائے جاتے ہوں، ہندوستانی گیند بازوں خاص طور پر بھونیشور کمار اور ہاردک پانڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیااور پاکستانی بلے باز بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہیں پائے اور بے بس نظر آئے ایک کے بعد ایک وکٹیں گرتی رہیں۔ پاکستان نے ہاردک کے 15ویں اوور اور اننگ کے 19ویں اوور میں دو دو وکٹیں گنوائیں۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ پاکستان زیادہ کھل کر نہیں کھیل سکا اور ان کی پوری اننگ19.5 اوور میں 147 رنوں پر ختم ہوئی۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا، جب اس کے اسٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم (10) کو تیسرے اوور میں بھونیشور کمار نے پویلین بھیج دیا،بھونیشور نے بھارت کو جلد ہی پہلی اور بڑی وکٹ دلائی جس سے ہندوستانی خیمے میں شائقین جھوم اٹھے جبکہ پاکستانی شائقین کے چہروں پر مایوسی پھیل گئی۔تو وہیں دوسری طرف فخر زمان کو آویش خان نے چھٹے اوور میں کارتک کو کیچ کرا کر پویلین روانہ کر دیا ۔ پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک سرے پر وکٹ کیپر محمد رضوان (43) نے کچھ دیر ٹھہرنے کی ہمت دکھائی، لیکن دوسرے سرے سے انہیں افتخار احمد (28) کے علاوہ کوئی سپورٹ نہ ملسکا۔ افتحار احمد دوسرے بہترین اسکورر تھے۔ ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازوں نے سلوگ اوورز میں ناتجربہ کار پاکستانی بلے بازوں کے خلاف اچھی گیند بازی کی۔ بھوی نے چار، ہاردک نے تین اور نوجوان ارشدیپ نے دو وکٹ لیے ۔مجموعی طور پر بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین فلڈنگ اور گیند بازی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے پاکستانی بلے بازی زیادہ کچھ نہیں کر سکتے اور ایک 147رن پر آو¿ٹ ہو سکے ۔پاکستان کا اسکور توقع کے موافق نہیں رہا ۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments