بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گر کر تباہ، پائلٹ شہید

Uncategorized

نئی دہلی، 05 اکتوبر۔

اروناچل پردیش کے علاقے توانگ کے قریب بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا پائلٹ زیر علاج ہے۔ حادثے میں شدید زخمی پائلٹوں میں سے ایک لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادو نے علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دوسرے پائلٹ کا علاج جاری ہے۔

فوج کے مطابق چیتا ہیلی کاپٹر اپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جمیتھانگ سرکل کے بی ٹی کے علاقے کے قریب نیام جنگ چو میں فائر ڈویژن کے بال جی او سی کو پہنچانے کے بعد سوروا سانبا علاقے کی جانب واپس آ رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر توانگ کے قریب صبح 10 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں پائلٹس کو 305 فیلڈ اسپتال لے جایا گیا۔ شدید زخمی پائلٹوں میں سے ایک لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادو نے علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دوسرا پائلٹ زیر علاج ہے اور خطرے سے باہر ہے۔

فوج کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس کے لیے الگ انکوائری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *