الرئيسيةUncategorizedلکھنؤ:لیواناہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، چار کی موت Uncategorized لکھنؤ:لیواناہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، چار کی موت By Aman Khan September 5, 2022 0 16 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp Lucknow: Levana hotel fire, Four death لکھنؤ، 05 ستمبر اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع لیوانا ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی آگ میں اب تک چار افرادکی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 24 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تقریباً نو گھنٹے تک جاری رہے اس آپریشن میں چوبیس افراد کو بچا لیا گیا۔ ریسکیو کے دوران فائر بریگیڈ کا عملہ بھی آگ کی زد میں آگیا، ان کو علاج کے لیے سول اسپتال میں داخل کرویا گیا ہے ۔ حادثے کے وقت ہوٹل میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال گئے۔ وزیر اعلیٰ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معاملہ کی تفتیش کو ڈویژنل کمشنر اور پولیس کمشنر کے حوالے کر دیا۔ ڈویژنل کمشنر نے پورے معاملے کی چھان بین کے بعد ایل ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل کو سیل کیا جائے اور قواعد کے مطابق گرانے کی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ہوٹل مالک کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق ہوٹل سے جن لوگوں کو بچایا گیا ہے ان میں شراون کمار، راجکمار، مونا، انش کوشک، کامنی، چندریش، آنند اپادھیائے، پردیپ موریہ، انوج گوئل، ابھیشیک شکلا، انکیت وشال، عمران جہاں، ابھیشیک شکلا، شریا تیواری، شیکھر، پروین گپتا، فرہین انصاری، شیوم اوستھی، سندیپ تیاگی، ایشان سریواستو، موہت اگروال، پی بی سنگھ، مہک ورما اور ایس خان شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی شناخت گرنور آنند اور صاحبہ کور، بوبی عرف امان غازی، شرویکا سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں نینا تیواری کمرہ نمبر 314 میں اور اجول مشرا کمرہ نمبر 206 میں ٹھہری تھیں۔ دونوں افراد کے موبائل پر رابطہ کیا گیا تاہم کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ان سے رابطہ کرنے کے لیے پولیس نے دونوں نمبروں کے سی ڈی آر حاصل کر لیے ہیں۔دھوئے سے موت ہوئی ریسکیو آپریشن ہیڈ مدن سنگھ نے بتایا کہ اس حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد جب وہ آٹھ بجے یہاں پہنچے تو دیکھا کہ پوری عمارت دھوئیں سے بھری ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی جگہ نظر نہیں آ رہی تھی۔ دھوئیں کی وجہ سے آگ کے مرکز کو تلاش کرنا مشکل تھا۔ تمام اموات دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئیں۔ آگ بعد میں کم ہوئی تو شیشے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ اندر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ آگ پہلی منزل پر کچن سے لگی ہے، آگ زیادہ بڑی نہیں تھی لیکن دھویں نے صورتحال خراب کر دی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تمام افراد کو باہر نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔ پورے ہوٹل کو چیک کیا گیا ہے، وہاں کوئی اور نہیں پھنسا ہے۔ بلڈوزر کسی بھی وقت چل سکتا ہےایل ڈی اے سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق ڈویژنل کمشنر نے ہوٹل کا نقشہ پاس کرائے بغیر ہوٹل میں کاروبار کروانے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ قواعد کے مطابق ہوٹل پر قبضے کے ساتھ ساتھ گرانے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہوٹل پر کسی بھی وقت بلڈوزر چلایا جا سکتا ہے۔ شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةاساتذہ کی کوششوں سے ملک نئی کامیابیاں حاصل کرے گا: صدر مرموالمقالة القادمةبہار:پی ایف آئی۔ایس ڈی پی آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES Uncategorized किसान ने नहीं दी रिश्वत, मंडी सचिव ने सरसों लदी पिकअप को मंडी में खड़ी कराई,पीड़ित ने एसडीएम से की शिकायत August 11, 2023 Uncategorized कायमगंज से मेरा पुराना रिश्ता सलमान खुर्शीद कांग्रेस प्रत्याशी के पक्ष में की मतदान करने की अपील। May 4, 2023 Uncategorized सलमान खुर्शीद ने अध्यक्ष पद के उम्मीदवार के लिए मांगे वोट। May 3, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 चोरों ने दो घरों को बनाया निशाना चोरी की घटना को दिया अंजाम। September 15, 2023 ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 تحميل أكثر Recent Comments