Wednesday, April 24, 2024
الرئيسيةUncategorizedلکھنؤکےندوہ کالج پہنچی سروے ٹیم ،لیا جائزہ

لکھنؤکےندوہ کالج پہنچی سروے ٹیم ،لیا جائزہ

لکھنؤ، 15 ستمبر

۔ اترپردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے جاری ہے۔ جمعرات کو سروے ٹیم لکھنؤ کے ندوۃ العلما پہنچی اور تفصیلات حاصل کی ۔ ندوۃ کالج ملک کے سب سے بڑے مدارس میں سے ایک ہے۔ ریاست کے غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے فنڈنگ سمیت 11 نکات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔ سروے کرنے والی ٹیموں کو 15 اکتوبر تک اپنا سروے مکمل کرنا ہے۔ ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹ 25 اکتوبر تک اپنی رپورٹ حکومت کو سونپیں گے۔ دراصل کئی مقامات پر اس سروے کی مخالفت ہو رہی ہے۔ مختلف مسلم تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

سروے کے دوران ایس ڈی ایم، اے بی ایس اے اور ڈی ایم او موجود تھے۔ ندوۃ کے نائب پرنسپل مولانا عبدالعزیز بھٹکلی، مولانا کمال اختر ندوی، ایس ڈی ایم صدر نوین کمار، ضلع اقلیتی بہبود افسر سون کمار اور اے بی ایس اے نے 11 نکات پر تفصیلات حاصل کی ۔ ندوۃ انتظامیہ نے کہا کہ ہم اس سروے کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ جواب حکومت چاہتی ہے۔ ہم اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments