ایم سی ڈی انتخابات: اے اے پی نے بازی ماری، بی جے پی نے لگائی سنچری

Uncategorized

نئی دہلی، 07 دسمبر س ۔

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج آ گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے 134 سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم سی ڈی میں گزشتہ پندرہ برسوں سے قابض رہی بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھایا ہے۔ مکمل اکثریت حاصل کر کے عام آدمی پارٹی نے دہلی کے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ۔250نشستوں والی ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی نے 134سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہیں گزشتہ پندرہ برسوں سے راج کرنے والی بی جے پی نے104 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے 9 سیٹیں جیتیں اور تین دیگر کے کھاتے میں گئیں۔

دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، عام آدمی پارٹی 134 سیٹوں کے ساتھ واحد سب سے بڑی پارٹی رہی ہے۔ 250 وارڈوں کے لیے پولنگ میں اکثریت کے لیے 126 سیٹیں جیتنا ضروری تھا۔ ووٹ شیئر کے مطابق اے اے پی کو 42.05 فیصد، بی جے پی کو 39.09 فیصد، کانگریس کو 11.68 فیصد، آزاد کو 3.46 فیصد ووٹ ملے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *