Friday, March 29, 2024
الرئيسيةUncategorizedمجاہد آزادی اوراولین شہید صحافی مولوی محمد باقر کی یادگارقائم کرنے کا...

مجاہد آزادی اوراولین شہید صحافی مولوی محمد باقر کی یادگارقائم کرنے کا مطالبہ

مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے پہلی جنگ آزادی میں انگریزوں کے ذریعہ توپ سے اڑا دیے گئے مولوی محمد باقر کیلئے یادگار قایم کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی:(انوار احمد نور)
دہلی مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ نے پہلے شہید صحافی اورمجاہدآزادی مولوی محمد باقر کی یاد میں یادگار قایم کئے جانے کی پرزور وکالت کی ہے انھوں نے کہا کہ مولوی محمد باقر جنگ آزادی کے وہ شہید ہیں جن کو انگریزوں نے سچ بولنے اور آزادی کی حمایت میں اپنے اخبار میں لکھنے کی وجہ سے دہلی میں ہی توپ سے اڑا دیا تھالیکن حیرت کی بات ہے کہ ان کے نام پر کوئی بھی یاد گار نہیں ہے اسلئے ان کی قربانی کو نئی نسل تک پہونچانے کے لئے ان کی یاد میں حکومتی سطح پر کام ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولوی محمد باقر کے نا م پر ایوارڈ شروع کیا جائے یا جنرلزم کے ادارے اور شاہراہ کوان کے نام سے موسوم کیا جائے۔ دراصل دہلی مجلس کے صدر کلیم الحفیظ کوراجدھانی سے شائع ہونے والے اخبار سدبھاونا ٹوڈے کے ذریعہ کل ایوان غالب نئی دہلی میں مولوی محمد باقر ایوارڈ دیا گیا تھا، اسی موقع پر انھوں نے مولوی محمد باقر کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومتی ناانصافی پر تنقید کی۔


کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہمارے اجداد نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جانوں کی قربانی اور شہادت اس ملک کو پیش کی ہیں ان میں مولوی صاحب کا نام اہم ترین ہے ان کی شہادت اور قربانی کو سامنے لانے کا کام کانگریس پارٹی کے ذریعہ کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ عام لوگوں اور مسلمانوں تک کو ان کے بارے میں معلوم نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے ہم نے 76واں یوم آزادی کے جشن کے تحت مسلم مجاہدین آزادی کی یاد میں مہم چلائی تھی اور 100سے زیادہ مجاہدین آزادی اور شہیدوں کو سامنے لانے کا کام کیا، سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں لکھا۔مولوی محمد باقر بھی ان مجاہدین آزادی میں شامل ہیں۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ مولوی محمد باقر کو ئی عام شخص نہیں ہیں ان کی شہادت بھی عام نہیں ہے انھوں نے سچ لکھنے کی روایت قایم کی اور انھوں نے انگریز جابر و ظالم حکمراں کے خلاف سچ لکھا جس کی وجہ سے ان کو شہید کردیا گیا ان کی روایت سماج اور قوموں زندہ رکھنے والی روایت ہے آج بھی جو صحافی حکومت کے خلاف سچ لکھ رہے ہیں دراصل وہ مولوی محمد باقر کی روایت پر چل رہے ہیں تاہم سچ لکھنا اور سلیقے سے سچ لکھنا ضروری ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments