Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةUncategorizedدہلی میں منور فاروقی کے شو کو اجازت دینے سے دہلی...

دہلی میں منور فاروقی کے شو کو اجازت دینے سے دہلی پولیس کا انکار

نئی دہلی، 27 اگست :۔

حیدر آباد میں جاری تنازعہ کے درمیان اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو ایک اور دھچکا لگا ہے ۔منور فاروقی کا دہلی میں ہونے والا شو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس نے شو کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کو شو منسوخ کرنا پڑا ہے ۔ دہلی پولیس کی لائسنسنگ یونٹ نے مقامی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کے ذریعہ ایک رپورٹ لکھنے کے بعداجازت دینے سے منع کر دیا  دہلی پولیس نے شو کو اجازت نہ دینے کے پیچھے وجہ یہ بتائی کہ شو کی وجہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے 25 اگست کو دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ کو خط لکھ کر فاروقی کے شو کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ وی ایچ پی نے اپنے خط میں الزام لگایا ہے کہ ”بھاگیہ نگر میں ہندو دیوتاوں پر منور کے مذاق کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی“۔ وی ایچ پی نے خط میں مزید کہا کہ” اگر شو منسوخ نہیں کیا گیا تو وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے ارکان احتجاج کریں گے“۔

واضح ہو کہ منور فاروقی کاتنازعات سے پرانا ناطہ ہے۔ گذشتہ ہفتہ، منور فاروقی نے سخت سیکورٹی کے درمیان حیدرآباد میں ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کیاتھا۔جسے لے کر تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ بنڈی سنجے کمار نے شو کے بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا تھاکہ فاروقی نے ہندو دیوتاو¿ں کا مذاق اڑایاتھا۔

اس ہفتے کی شروعات میں، تلنگانہ سے بی جے پی کے معطل ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو ریاستی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے لیے گرفتار کیا تھا۔ سنگھ نے کہا کہ ان کا ویڈیو حیدر آباد میں فاروقی کی طرف سے منعقد ایک شو کے جواب میں ہے۔ سنگھ کے پیغمبر پر مبینہ تبصرہ کے بعد تلنگانہ میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ اسے پہلے منگل کو گرفتار کیا گیا تھا اور عدالتی حکم کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments