Sunday, March 24, 2024
الرئيسيةNewsوزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ

وزیراعظم مودی نے ایم پی کو اپنی سالگرہ پر دیا تحفہ

کونو پارک میں چیتوں کو چھوڑا، جم کر فوٹو گرافی کی

بھوپال، 17 ستمبر

۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اپنی سالگرہ پر مدھیہ پردیش کو خصوصی تحفہ دیا۔ انہوں نے نامیبیا سے لائے گئے آٹھ چیتوں کو کونو نیشنل پارک کے کوارینٹائن باڑے میں چھوڑا۔ یہاں وزیراعظم کے لیے 10 فٹ اونچا پلیٹ فارم جیسا اسٹیج بنایا گیا تھا۔ اس اسٹیج کے نیچے پنجرے میں چیتے تھے۔ وزیراعظم نے لیور کی مدد سے باکس کھول کر چیتوں کو کونو نیشنل پارک میں چھوڑا اور کیمرے سے ان کی تصویریں بھی لیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں سات دہائیوں کے بعد چیتوں کے دور کی بھی شروعات ہوگئی۔

اس سے قبل ہفتہ کی صبح 7.55 بجے نامیبیا سے ایک خصوصی طیارہ آٹھ چیتوں کو ہندوستان لیکر آیا۔ یہاں 24 لوگوں کی ٹیم کے ساتھ چیتے گوالیار ایئربیس پر اترے۔ یہاں اس کا روٹین چیک اپ ہوا۔ نامیبیا کی ویٹرنری ڈاکٹر اینا بسٹو بھی چیتوں کے ساتھ آئے ہیں۔ چیتوں کو نامیبیا سے خصوصی قسم کے پنجروں میں لایا گیا تھا۔ چیتوں کو گوالیار ایئربیس سے چنوک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کونو نیشنل پارک لایا گیا۔

PM Modi photography

وزیراعظم نریندر مودی کونو روانہ ہونے سے پہلے ایک خصوصی طیارے میں دہلی سے گوالیار پہنچے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر داخلہ نروتم مشرا اور گورنر منگو بھائی پٹیل نے یہاں ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ایم پی کے لیے اس سے بڑا کوئی تحفہ نہیں ہے۔ ملک میں چیتے معدوم ہو چکے تھے اور ان کی بازآباد کاری ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ اس صدی کا سب سے بڑا جنگلی حیات کا واقعہ ہے۔ اس سے مدھیہ پردیش میں سیاحت کو تیزی سے فروغ ملے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم کونو پارک پہنچے اور باکس کھول کر چیتوں کو کوارینٹائن باڑے میں چھوڑا۔چیتوں کے باہر آتے ہی وزیر اعظم مودی نے تالی بجا کر ان چیتوں کا استقبال کیا۔ مودی نے کچھ تصاویر بھی کلک کیں۔ مودی 500 میٹر پیدل چل کر اسٹیج پر پہنچے۔ ان کے ساتھ گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی تھے۔ انہوں نے چیتا دوستا ٹیم کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments