Friday, March 29, 2024
الرئيسيةUncategorizedبہار:پی ایف آئی۔ایس ڈی پی آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے...

بہار:پی ایف آئی۔ایس ڈی پی آئی کے ٹھکانوں پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

پٹنہ،08 ستمبر

۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پراین آئی اے کی ٹیموں نے جمعرات کی صبح سے ایک ساتھ چھاپہ ماری کی۔ صبح 8 بجے سے ریاست کے 6 اضلاع دربھنگہ، مظفر پور، ارریہ، مدھو بنی، کشن گنج اورنالندہ میں پی ایف آئی۔ایس ڈی پی آئی سے منسلک لوگوں کے ٹھکانوں پراین آئی اے کی ٹیموں نے ایک ساتھ چھاپہ ماری کی ہے۔

مدھوبنی ضلع کے ہند ۔ نیپال سرحدی علاقہ کے لدنیاں تھانہ علاقہ کے دو گاؤں میں جمعرات کے روزاین آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی ہے۔ پی ایف آئی کے سرگرم رکن انصاراللہ عرف انصار کے گھرپر این آئی اے کی ٹیم پہنچی ہے۔ این آئی اے ٹیم کے سنیئر افسران کے ذریعہ صبح لدنیاں تھانہ علاقہ کے مرزا پور کاشی نگر ٹولہ اور بلوا نگر ٹولہ پر ایک ساتھ چھاپہ ماری شروع کرنے کی اطلاع ہے۔

دلوکھر پنچایت کے دوگاؤں میں مختلف گھروں میں چھا پہ ماری کی اطلاع ہے ۔ ضلع کے اعلیٰ پولیس انتظامی عہدیداروں نے اس سلسلے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔ نصف درجن گاڑیوں کے ساتھ پولیس فورس کی ایک ٹیم جمعرات کے روز یہاں پہنچی۔ اطلاع ہے کہ این آئی اے کی ٹیم نے پی ایف آئی ممبر انصاراللہ کے والدپیشے سے استاد عبد القدوس سےخفیہ مقام پر پوچھ گچھ کرنے کی خبر ہے۔ علاقہ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی ہے۔ گاؤں کے آس پاس کی سڑکوں پر لوگوں کی آمد و رفت کو روکنے کی اطلاع ہے ۔

دوسری جانب مظفرپور ضلع کے سکرا تھانہ کے بریار پور اوپی علاقہ میں این آئی اے کی ٹیم نےجانچ کی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے یہاں مظہرالاسلام کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران مظہرالاسلام گھر میں موجود نہیں تھا۔ این آئی اے کی ٹیم ان کے والد سے پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی۔ کٹیہار ضلع کے حسن گنج ، براری اور صدر بلاک کے شریف گنج میں بھی این آئی اے کے ذریعہ چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ کٹیہار ضلع کے حسن گنج بلاک علاقہ کے ایس ڈی پی آئی لیڈر محبوب عالم کے گھر پہنچی۔ محبوب عالم گاؤں میں نہیں ملے۔ ٹیم ان کے گھر کے افراد سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ رہیب کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تین تھانوں کی پولیس ٹیم اس چھاپہ ماری میں تعاون دے رہی ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments