Monday, September 25, 2023
الرئيسيةUncategorizedہم اپنی 5جی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک کو بھی دے سکتے ہیں: سیتا...

ہم اپنی 5جی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک کو بھی دے سکتے ہیں: سیتا رمن

نئی دہلی/واشنگٹن، 14 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان نے 5جی کو لانچ کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر دیسی ساختہ ہے۔ اس کے کچھ حصے ضرور جنوبی کوریا سے آئے ہیں۔ ہم اس ٹیکنالوجی کو ان تمام ممالک کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو اسے لینا چاہتے ہیں۔

سیتا رمن نے یہ بات جمعرات کو جان ہاپکنز اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (ایس اے آئی ایس) میں طلبا کے ساتھ بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا 5جی امپورٹڈ نہیں ہے۔ یہ انڈین پروڈکٹ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ملک کے منتخب شہروں میں شروع کیا ہے۔ 2024 تک ہندوستان کے تمام شہروں میں 5جی ٹیکنالوجی ہوگی۔ ایسے میں ہم ہندوستان کی کامیابیوں پر فخر کر سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نرملا سیتارامن امریکہ کے چھ روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے مصر، بھوٹان، ہالینڈ، سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے وزر ا سے ملاقات کی۔ دریں اثناکئی اہم اقتصادی مسائل پر مرکوزموضوعات پر، واشنگٹن نے عالمی وزرائے خزانہ اور اعلیٰ بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، اور جی20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر کی سالانہ میٹنگوں میں شرکت کے لیے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments