Thursday, March 28, 2024
الرئيسيةUncategorized۔۔۔۔ایک دھماکہ اور 15سیکنڈ میں زمین دوز ہوا ٹوئن ٹاور

۔۔۔۔ایک دھماکہ اور 15سیکنڈ میں زمین دوز ہوا ٹوئن ٹاور

نئی دہلی ،28اگست ( نمائندہ)
نوئیڈا کے سیکٹر 93A میں واقع آسمان چھوتا سپر ٹیک کاٹوئن  ٹاور اب تاریخ بن چکاہے ۔ منصوبہ کے مطابق دھماکے سے دونوں عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ دونوں آسمان چھوتیں عمارتیں ایک دھماکے سے محض پندر سیکنڈ میں زمیں دوز ہو گئیں۔اس انہدامی کارروائی کے ساتھ ہی بدعنوانی کے خلاف دہائیوں سے جدو جہد کرنے والے متاثرین کے دلوں کو ٹھڈک ملی ، جس کا سینکڑوں فلیٹ خریدار طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ جب عمارت میں نصب دھماکہ خیز مواد بٹن دباتے ہوئے پھٹا اور ٹاور ‘واٹر اسپرنگ’ کی طرح گرا تو آسمان پر گردو غبار کے بادل چھا گئے۔اور آس پاس کا پورا علاقہ دھوئیں کے غبار سے اٹ گیا۔
‘واٹر فال امپلوژن’ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ٹاورز کو 15 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں گرا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ابھی تک کہیں سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ غبار چھٹنے کے بعد ہی آس پاس کی عمارتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ ان عمارتوں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ آس پاس کی سڑکیں بھی مکمل طور پر بند تھیں اور لاک ڈاو¿ن کے بعد پہلی بار علاقے میں ایسی خاموشی نظر آئی ۔ نوئیڈا ایکسپریس وے پر بھی ٹریفک معطل رہی۔
ٹوئن ٹاورز کے انہدام کے بعد ابھی صرف ایک فیز کا کام مکمل ہوا ہے۔ عمارتوں کے انہدام سے تقریباً 80,000 ٹن ملبہ نکلے گا، جسے صاف کرنے میں کم از کم 3 ماہ لگیں گے۔ پورے علاقے میں گردوغبار کی موٹی تہہ جمع ہو گئی ہے جسے جنگی بنیادوں پر صاف کرنا بھی انتظامیہ کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments