Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةUncategorizedپاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب،ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا

پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب،ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا

اسلام آباد ،03ستمبر۔

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا ہے۔ اب سیلابی پانی سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے، جبکہ خوراک کی فراہمی کم ہو رہی ہے کیونکہ پانی نے لاکھوں ایکڑ فصلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ 30 اگست کو   امیج کے مطابق، مون سون کی موسلا دھار بارش ہوئی – معمول سے 10 گنا زیادہ۔ جس کی وجہ سے دریائے سندھ کا تیز بہاؤ دس کلو میٹر چوڑی جھیل کی شکل اختیار کر گیا۔پاکستان کو غیر معمولی سیلاب کے باعث خوراک اور صحت کے دوہرے بحران کا سامنا ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم ایکشن اگینسٹ ہنگر کے مطابق سیلاب سے قبل ملک میں 27 ملین افراد کے پاس خوراک نہیں تھی۔ اب سیلاب کی وجہ سے صورتحال مزید خطرناک ہوگئی۔ برطانیہ میں قائم امدادی یونٹ، ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو صالح سعید نے کہا، “اس وقت ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا اور مدد کرنا ہے کیونکہ پانی مسلسل بڑھ رہا ہے۔ فصلیں بہہ گئی ہیں اور جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک کے وسیع علاقے میں جس کی وجہ سے بھوک کا مسئلہ مزید سنگین ہو جائے گا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے 30 اگست کو کہا کہ لوگوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور ٹماٹر اور پیاز جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتیں “آسمان کو چھو رہی ہیں”۔ میں اپنے لوگوں کو کھانا کھلانا چاہتا ہوں۔ ان کو بھوکے نہیں دیکھ سکتا۔” ڈبلیو ایچ او نے ریکارڈ پر پاکستان کے بدترین سیلاب کو “اعلیٰ ترین سطح کی ہنگامی” صورت حال قرار دیا ہے، طبی امداد کی کمی کی وجہ سے بیماری کے تیزی سے پھیلنے کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں مان سون کا موسم عام طور پر شدید بارشیں لاتا ہے، لیکن یہ سال 1961 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ بارشوں کا رہا ہے۔   پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ اور یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس آفت نے بنیادی ڈھانچے، گھروں اور کھیتوں کو 10 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے مطابق 10 لاکھ سے زیادہ گھر تباہ  ہو چکے ہیں، جبکہ کم از کم 5000 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments