Friday, April 19, 2024
الرئيسيةNewsفوج میں آئی ٹی آئی نوجوانوں کی بھرتی کے لیےخاص انتظام: مودی

فوج میں آئی ٹی آئی نوجوانوں کی بھرتی کے لیےخاص انتظام: مودی

نئی دہلی، 17 ستمبروزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ فوج میں آئی ٹی آئی سے تکنیکی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کی بھرتی کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آج اسکل کانووکیشن میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) کے طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان 21ویں صدی میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار آئی ٹی آئی کے 9 لاکھ سے زیادہ طلباء کے ہنر مندی کا کانوکیشن منعقد کرکے تاریخ رقم کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ورچوئل میڈیم کے ذریعے اس پروگرام میں 40 لاکھ سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان وشوکرما کے یوم پیدائش پر طلباء اپنی صلاحیتوں سے اختراع کی راہ پر پہلا قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”میں اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کی شروعات جتنی خوش آئند ہے، آپ کا مستقبل کا سفر بھی زیادہ تخلیقی ہوگا۔“

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ اولین کوشل دکشانت سماروہ میں صنعتی تربیتی ادارے کے طلبا سے خطاب کر رہے تھے ۔ وشوکرما جینتی کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عظمت اور مہارت کے تقدس کا تیوہار ہے۔ دیوتا کا بت بنانے والے مجسمہ ساز سے تشبیہ دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم سب کے لیے زبردست فخر کی بات ہے کہ وشوکرما جینتی کے مبارک موقع پر، طلبا کی ہنرمندیوں کو اعزاز بخشا جا رہا ہے اور انہیں تسلیم کیا جا رہا ہے۔گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران حکومت کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے بھگوان وشوکرما سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے نئی اسکیموں کا آغاز کیا ہے اور حکومت ہنرمندی ترقیات پر زور دیتے ہوئے ’شرامیو جیتے‘ کی روایت کو ازسر نو زندہ کرنے کوشش کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ، ”اس صدی کو بھارت کی صدی بنانے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ بھارت کے نوجوان تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی میں بھی مہارت حاصل کریں“۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کی ہنرمندی اور نئے اداروں کے قیام کو اولین ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ”ہمارے ملک میں پہلا آئی ٹی آئی ادارہ 1950 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد آئندہ سات دہائیوں میں 10 ہزار آئی ٹی آئی ادارے قائم کیے گئے۔ ہماری حکومت کے 8 برسوں میں، ملک میں تقریباً 5 ہزار نئے آئی ٹی آئی ادارے قائم کیے گئے۔ گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران 4 لاکھ سے زائد نئی نشستوں کا بھی اضافہ کیا گیا۔“

وزیر اعظم نے قومی ہنرمندی تربیتی اداروں، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسکلز، ہزاروں ہنرمندی ترقیاتی مراکز کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جنہیں آئی ٹی آئی اداروں کے علاوہ ملک بھر میں کھولا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسکولی سطح پر ہنرمندی ترقیات کو فروغ دینے کے لیے 5000 سے زائد ہنرمندی مراکز بھی کھولے جا رہے ہیں۔ نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے بعد ، اسکولوں میں تجربہ پر مبنی تدریس کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے اور ہنرمندی سے متعلق کورس بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے طلبا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا کہ وہ طلبا جو 10ویں پاس کرنے کے بعد آئی ٹی آئی اداروں میں آرہے ہیں انہیں نیشنل اوپن اسکول سے 12ویں پاس کرنے کی سند با?سانی حاصل ہوگی۔ مودی نے مزیدکہا کہ، ”اس سے آپ کو مزید تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔“ وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ٹی آئی اداروں سے تکنیکی تربیت حاصل کرچکے نوجوانوں کے لیے فوج میں بھرتی ہونے کے لیے خصوصی تجویز ہے۔

وزیر اعظم نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”ہدف سامنے ہے، آپ کو اسی سمت میں جانا ہے۔ آج ملک نے آپ کا ہاتھ پکڑا ہے، کل آپ کو ملک کو آگے لے کر جانا ہوگا۔“ سبھی کی توجہ آزادی کا امرت کال کی جانب مبذول کراتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ ہماری زندگی کے آئندہ 25 برس اتنے ہی اہم ہیں جتنا کے بھارت کے لیے آئندہ 25 برس اہم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ، ”آپ سبھی حضرات میک ان انڈیا اور ووکل فار لوکل مہم کے قائدین ہیں۔ آپ بھارت کی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، لہٰذا آپ کو ترقی یافتہ آتم نربھر بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے۔“

اپنے خطاب کے آخر میں، وزیر اعظم نے طلبہ سے اپنی ہنرمندیوں کی جدیدکاری کا عمل جاری رکھنے کی ضرورت کو دوہرایا اور کہا کہ آپ نے جو آج سیکھا ہے وہ آپ کے مستقبل کی اساس ضرور بنیں گے لیکن آپ کو مستقبل کے حساب سے اپنے ہنر کی جدید کاری بھی کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس کے لئے آپ کا منتر ’اسکلنگ‘، ری اسکلنگ‘ اور اپ اسکلنگ ‘ ہونا چاہئے ۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments