Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةUncategorizedبی جے پی نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے: پی ایم...

بی جے پی نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے: پی ایم مودی

منڈی/نئی دہلی، 24 ستمبر

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نوجوانوں کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے۔ بی جے پی ملک کی ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے، جس میں وزیر اعلی، ایم پی، وزیر، نوجوانوں کو ہر جگہ سب سے زیادہ نمائندگی دی جاتی ہے۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہماچل پردیش کے منڈی میں بی جے پی کی یووا وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

تاہم، وزیر اعظم مودی نے خراب موسم کی وجہ سے پنڈال تک نہ پہنچنے پر افسوس کا اظہار کیا اور بڑی تعداد میں پنڈال میں پہنچنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مرکز اور ریاستوں میں مستحکم حکومت کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں کئی دہائیوں سے مخلوط حکومت تھی اور غیر یقینی کا ماحول تھا۔ اس کی وجہ سے دنیا کے لوگوں کو ملک کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔ 2014 میں ایک مستحکم حکومت کا انتخاب کیا گیا جس نے پالیسی سازی اور گورننس میں استحکام لایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی ہر پانچ سال بعد حکومتیں بدلتی تھیں، لیکن دونوں ریاستوں کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں لوگوں نے پھر سے بی جے پی کی حکومت کو منتخب کیا۔ اب عوام مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھ رہے ہیں۔

مختلف شعبوں میں ہماچل کی نوجوان طاقت کے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کھیل ہو یا فن، ہماچل پردیش کے نوجوانوں کا جوش اور ہنر ملک کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بی جے پی کی ترجیح رہی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پہاڑی گاندھی بابا کانشی رام سمیت ریاست کے کئی جنگجوو¿ں کو یاد کرتے ہوئے تحریک آزادی میں ان کے اہم کردار کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے فوراً بعد جموں و کشمیر سے لے کر کارگل جنگ تک ہماچل کے بہادر لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دے کر ماں بھارتی کا سر بلند رکھا ہے۔

مودی نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا بی جے پی کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہوں، رکن پارلیمنٹ ہوں، وزیر ہوں، بی جے پی ملک کی سیاسی پارٹی ہے، جس میں نوجوانوں کو ہر جگہ سب سے زیادہ نمائندگی دی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی ملک اور ہماچل کے نوجوانوں پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کی نوجوان طاقت مل کر آزادی کے امرت میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزم کو پورا کرے گی۔

مودی نے کہا کہ ہماچل کے عوام اور نوجوانوں نے بی جے پی حکومت کو واپس لانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ ہماچل کے نوجوان جانتے ہیں کہ کوئی بھی ہماچل کو صاف اور دیانتداری کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے تو پھر وہ بی جے پی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں ادویات کے خام مال کے حوالے سے خود انحصاری پر کام جاری ہے جس کے لیے تین ریاستوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں ہماچل پردیش بھی شامل ہے۔ جہاں بلک ڈرگس پارک بنایا جا رہا ہے۔ ملک کی چار ریاستوں میں میڈیکل ڈیوائس پارکس قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ہماچل بھی ایک ریاست ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments