Monday, December 4, 2023
الرئيسيةUncategorizedوزیر اعظم نریندر مودی نے گنیش چترتھی پر اہل وطن کو مبارکباد...

وزیر اعظم نریندر مودی نے گنیش چترتھی پر اہل وطن کو مبارکباد دی

نئی دہلی،31 اگست :

وزیراعظم نریندر مودی نے گنیش چترتھی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ بھگوان شری گنیش کا آشیرواد ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔ ملک بھر میں گنیش چترتھی کی دھوم ہے۔ لوگ اپنے گھروں میں گنپتی بپا نصب کرکے پوجا ارچنا شروع کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف مندروں میں صبح سے ہی عقیدت مند بپا کی پوجا کرنے کے لیے جمع ہیں۔ بپا کے لئے بنائے گئے پنڈال توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

گنیش چترتھی کے موقع ممبئی کے مشہور سدھی ونائک مندر میں پہلی آرتی کی گئی۔ سدھی ونائک کے علاوہ، ممبئی کے لال باغ راجا پنڈال سے گنیش چترتھی کی تقریبات کے لیے عقیدت مندوں کا بھاری ہجوم امڈ پڑا۔

رائے پور میں مجسمہ سازوں نے خصوصی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے گنیش کی مورتی بنائی ہے۔ یہ مورتی لوگوں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ کوچی میں آج سے 10 روزہ اونم اتسو کی شروعات ہوئی ہے۔ ناگپور کے ٹیکڑی واقع گنیش مندر میں بھگوان گنیش کی پوجا کی گئی۔ گنیش اتسو اننت چتردشی پر ختم ہوگا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments