نئی دہلی، 15 ستمبر
۔ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے وسطی ایشیائی ملک سمرقند کے لیے روانہ ہوگئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کی 22ویں میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند، ازبکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع ہوگا۔
وزیر اعظم مودی اپنے 24 گھنٹے کے دورے کے دوران جمعہ کو چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور میٹنگ کے موقع پر کچھ رہنماو¿ں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔
سمرقند روانگی سے قبل وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں رہنماو¿ں سے عصری، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ اس کے ساتھ اس تنظیم کی توسیع اور اس کے تحت کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کی سربراہی میں ہونے والے اس سمٹ میں معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے کئی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
مودی نے 2018 میں میزبان صدر کے ہندوستان کے دورے اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کے ساتھ اپنی مجوزہ ملاقات کے سلسلے میں وائبرنٹ گجرات سمٹ (2019) میں ان کی شرکت کا حوالہ دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سربراہی اجلاس میں شریک دیگر رہنماو¿ں میں سے کچھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔