پی ایم مودی نے پنڈت نہرو کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا

Uncategorized

نئی دہلی، 14 نومبر

۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ پنڈت نہرو کا یوم پیدائش پورے ملک میں یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہمارے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہم اپنی قوم کے لیے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *